ETV Bharat / sports

نوئیڈا: کُشتی چیمپئن شپ اختتام پذیر - اتر پردیش

نوئیڈا کے معروف 'نوئیڈا کالج آف فزیکل ایجوکیشن' میں جاری دو روزہ 'اُترپردیش اسٹیٹ جونیئر اور سب جونیئر گرلس کُشتی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔

Wrestling Championships
Wrestling Championships
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 9:02 PM IST

اس کُشتی چیمپئن شپ میں دو دنوں تک ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی لڑکیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف زمروں میں فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس چمپئن شپ کے مہمان خصوصی انڈین کشتی فیڈریشن کے صدر اور قیصر گنج اتر پردیش کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ تھے۔ انہوں نے ٹیم اور کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات دیے۔

کُشتی چیمپئن شپ
کُشتی چیمپئن شپ

علاوہ ازیں علاقائی رکن اسمبلی تیج پال ناگر اور ایشیائی کھیلوں کی میڈلسٹ الکا تومر بھی موجود تھیں۔

سینیئر زمرے میں میرٹھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گونڈا دوسری اور اعظم گڑھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ جونئیر زمرے میں باغپت پہلی، غازی آباد دوسری اور متھرا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی۔

کُشتی چیمپئن شپ
کُشتی چیمپئن شپ

اس موقع پر نوئیڈا کالج آف فیزیکل ایجوکیشن کے چیئرمین سُشیل کمار راجپوت نے بتایا کہ عنقریب نوئیڈا کالج آف فزیکل ایجوکیشن سینیئر کُشتی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کے جونیئر زمرے میں کشتی کے شاندار چیمپئن شپ کا انعقاد کر کے ایک راہ ہموار کی ہے اب آنے والے دنوں میں مزید چیمپین شپ کی میزبانی نوئیڈا کالج کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.