ریو ڈی جنیرو: 31 سالہ عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر کو منگل کو مونٹیویڈیو میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں یوروگوئے کے خلاف میچ کے پہلے ہاف کے دوران اسٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔ اسکین کے بعد برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے ڈاکٹروں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ابھی سرجری کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ نیمار کو سرجری کے بعد چھ ماہ تک فٹ بال سے دور رہنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ "برازیل کی قومی ٹیم اور الہلال کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ مسلسل رابطے میں ہے اور کھلاڑی کی صحت یابی کے لیے جو بھی بہتر ہو گا وہ کریں گے۔"
نیمار کا کیریئر انجریوں کی وجہ سے متاثر رہا ہے، وہ ٹخنے کے لگمنٹ کے مسئلے کی وجہ سے چھ ماہ سے زائد عرصے سے باہر رہنے کے بعد ستمبر میں ہی ایکشن میں واپس آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 گیندبازی کرتے وقت ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی، ویراٹ کوہلی نے اوور مکمل کیا
نیمار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں مضبوط ہوں لیکن اس بار مجھے اپنے کنبہ اور دوستوں کی اور بھی زیادہ ضرورت ہوگی۔ چوٹ اور سرجریوں سے گزرنا آسان نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ میں دوبارہ واپس آؤں گا۔ حمایت اور پیار کے پیغامات کے لیے آپ کا شکریہ۔"
یواین آئی