ETV Bharat / sports

سشیل کا ٹرائیل ٹالنے کا مطالبہ مسترد - اسٹار پہلوان سشیل کمار

بھارتی کشتی فیڈریشن نے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار کی چوٹ کی وجہ سے مردوں کے 74 کلوگرام فری اسٹائل کلاس میں ٹرائیلز ٹالنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔

سشیل کا ٹرائیل ٹالنے کا مطالبہ  مسترد
سشیل کا ٹرائیل ٹالنے کا مطالبہ مسترد
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 11:33 PM IST

اسٹار پہلوان سشیل کمار ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے جمعہ کو دہلی میں واقع کے ڈی جادھو کشتی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائل سے ہٹ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے وزن کی کلاس میں ٹرائیلز ملتوی کرنے کی اپیل فیڈریشن کو کی تھی اور ساتھ ہی میڈیکل سرٹیفکیٹ فیڈریشن کو بھیجا تھا۔

کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ ٹرائیلز تمام وزن زمروں میں کئے جائیں گے جس میں مرد فری اسٹائل میں پانچ اولمپک کلاس اور گریکو رومن میں چھ زمرے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائیلز ٹالے نہیں جائیں کیونکہ فیڈریشن کے پاس 74 کلو میں لڑنے والے اچھے پہلوان ہیں۔سشیل اگر زخمی ہیں تو کیا کیا جا سکتا ہے۔

ٹرائیلز میں فاتح امیدوار روم میں 15-18 جنوری تک سیزن کے پہلے درجہ بندی ٹورنامنٹ، دہلی میں 18-23 فروری تک ہونے والی ایشیائی چمپئن شپ اور چین میں 27 سے 29 مارچ تک ہونے والے ایشیائی اولمپک کوالیفائنگ کے لئے بھارتی ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔

فیڈریشن نے ساتھ ساتھ کہا کہ 74 کلوگرام میں فاتح کا مظاہرہ دیکھا جائے گا جس کے بعد ہی سشیل کو مارچ میں ہونے والے ایشیائی اولمپک کوالیفائنگ میں موقع دینے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مرد فری اسٹائل میں روی دہیا (57 کلوگرام)، بجرنگ پنیا (65 کلوگرام) اور دیپک پنیا (86 کلوگرام) اور خواتین کے زمرے میں ونیش پھوگاٹ (53 کلوگرام) نور سلطان میں عالمی چمپئن شپ میں ٹوکیو اولمپک کیلئے کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔

سشیل عالمی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔ روی اور دیپک اور ونیش کو ٹرائیلز میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ان کلاسوں کے لئے مقابلہ صرف روم اور دہلی مقابلوں کے لئے ہو گا۔خواتین ٹرائیلز ہفتہ سے لکھنؤ میں ہوں گے۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.