ETV Bharat / sports

نئی دہلی میراتھن کے لئے 18500 رجسٹریشن

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 11:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:53 AM IST

نئی دہلی میراتھن کے پانچویں ایڈیشن کے لئے ریکارڈ 18500 لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

نئی دہلی میراتھن کے لئے 18500 رجسٹریشن
نئی دہلی میراتھن کے لئے 18500 رجسٹریشن

اس میراتھن کو سرکردہ کرکٹر اور برانڈ امبیسڈر سچن تندولکر 23 فروری کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ نئی دہلی میراتھن کا آغاز جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہوگا۔

اس میراتھن کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا سے نیشنل میراتھن چمپئن شپ کا درجہ حاصل ہے۔اس میراتھن میں چار مختلف كٹیگري فل میراتھن (42.2 کلومیٹر)، ہاف میراتھن (21.1 کلومیٹر)، ٹائمڈ 10 کے اور 5 کے سوچھ بھارت رن میں ریسز کا اہتمام کیا جائے گا۔فل میراتھن صبح چار بجے سے شروع ہوگی ۔

اس کے بعد ہاف میراتھن صبح چھ بج کر 15 منٹ پر اور پھر 10 کے میراتھن صبح سات بج کر 30 منٹ پر اور 5 کے میراتھن صبح آٹھ بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گی۔

نئی دہلی میراتھن کے لئے 18500 رجسٹریشن
نئی دہلی میراتھن کے لئے 18500 رجسٹریشن

نئی دہلی میراتھن کے پانچویں ایڈیشن کے لئے اس مرتبہ فل میراتھن میں 2500 رنرز، ہاف میراتھن میں 6000 رنرز، 10 کے میراتھن میں 5500 رنرز اور 5 کے قریب 4500 ایتھلیٹس کے حصہ لینے کی امید ہے۔

پانچویں ایڈیشن میں 820 ایسے بھی رنرز ہیں، جنہوں نے گزشتہ تمام پانچ ورژن میں حصہ لیا تھا۔86 سال کے جناردن بی آر فل میراتھن میں سب عمردراز رنر ہوں گے جبکہ 72 سالہ دلجیت مرچاندني ہاف میراتھن میں سب عمردراز رنر ہوں گے۔

اس بار کے میراتھن میں سلامتی دستوں سے قریب 1000 رنر زاور پولیس دستوں سے تقریبا 250 رنرز شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ 14 کارپوریٹ شعبوں نے اس کے لیے اپنی ٹیم اتاری ہے۔

نئی دہلی میراتھن میں ہمیشہ پیرا کھلاڑیوں، قوت بصارت سے محروم ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ گائیڈ ایتھلیٹوں اور مختلف زمروں میں حصہ لینے والے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے رنر بھی حصہ لیتے ہیں۔

اس سال کے لئے ہندستانی فوج کے سرکردہ اور بلیڈ رنر میجر ڈی پی سنگھ کی طرف سے دی چیلنجنگ اونس (ٹي سي او) قائم کیا گیا ہے، جو اس میراتھن کے لئے سرکاری این جی او پارٹنر ہے۔

دی چیلنجنگ اونس،ویل چیئر رنر، امپيوٹ اور نابینا رنر سمیت پیرا کھلاڑیوں کی ایک ٹیم کی تشکیل کریں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.