جاپان سومو ایسوسی ایشن نے کہا کہ سومو ریسلر شوبشی کورونا سے متاثر ہونے والے جاپان کے پہلے ریسلر تھے اور وہ دس اپریل کو متاثر پائے گئے تھے۔
کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 19 اپریل کو ان کی طبیعت اور بگڑ گئی تھی اور انہیں دارالحکومت ٹوکیو میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کی موت ہو گئی۔
جاپان سومو کمیٹی کی درجہ بندی میں شوبشي 11 ویں مقام پر تھے اور سال 2007 میں انہوں نے سومو کشتی میں اپنا ڈیبو کیا تھا۔اس کے علاوہ 25 اپریل کو جاپان کے چار دیگر ریسلر بھی مہلک کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔
کورونا کے خطرے کی وجہ سے سومو کمیٹی نے اوساکا میں 25 اپریل کو کشتی ٹورنامنٹ کو بغیر ناظرین کے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کورونا سے ریسلرز کے متاثرہونے کے سبب موسم گرما میں 24 مئی سے 27 جون تک ٹوکیو میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔