مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے کہا کہ 'کھیل کی ترقی ہوگی تو بھارت کی ترقی ہوگی۔ کھیل سے منسلک خواتین کو نوازنا ایک اچھی پہل ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ اس کا اچھا اثر پڑے گا۔ ہمیں ایسا ماحول تیار کرنا چاہئے جہاں نوجوان کھلاڑی بڑے خواب دیکھ سکیں۔ یہ ایوارڈ پروگرام اہم کھلاڑیوں، صحافیوں اور جانی مانی شخصیات کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔'
کئی بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کا نام روشن کرنے والی کھلاڑی پی ٹی اوشا کو کھیل میں شراکت اور کھلاڑیوں کو ترغیب دینے کے لئے ایوارڈ تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مکمل کھیل زندگی میں پی ٹی اوشا نے 100 سے زیادہ بین الاقوامی میڈل اور ایوارڈ جیتے ہیں۔ بھارتی اولمپک فیڈریشن نے پی ٹی اوشا کو صدی کی سب سے بہترین خاتون کھلاڑی کے طور پر نوازا تھا۔
اوشا 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ میں سیکنڈ کے 100 ویں حصے سے کانسے سے چوک گئی تھیں۔
انڈین اسپورٹس وومن آف دی ایئر کے پانچ فائنلسٹ کے نام کا اعلان کئے تھے جن میں دتی چند، میری کوم، ونیش پھوگاٹ، مانسی جوشی اور سندھو شامل تھیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے اہم لوگوں کے پینل نے ان کھلاڑیوں کو نامزد کیا تھا۔
اس کے بعد تین فروری سے 24 فروری 2020 کے درمیان لوگوں نے اپنی پسندیدہ کھلاڑی کے لئے ووٹ کیا تھا۔ایوارڈ تقریب کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال نے کہاکہ آج کی شام ایک وعدہ ہے۔ وعدہ یہ ہے کہ بی بی سی کھیلوں میں بھارتی خاتون کھلاڑیوں کی بات کرے گا، ان کے مسائل اٹھائے گا۔