ETV Bharat / sports

سابق ایتھلیٹکس سربراہ کیخلاف بدعنوانی کا مقدمہ - سیینگال

پیرس کی ایک عدالت میں پیر کو ورلڈ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ لامین ڈیاک کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں ایک مقدمہ شروع ہو گیا ہے۔

سابق ایتھلیٹکس سربراہ کیخلاف بدعنوانی کا مقدمہ

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 9:52 PM IST

سیینگال کے ڈیاک پر الزام ہے کہ وہ روس کے ڈوپنگ اسکینڈل سے منسلک تھے اور انہوں نے ڈوپنگ کے معاملات چھپانے کے لئے رقم لی تھی۔ ڈیاک پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈوپنگ کے الزامات میں ملوث ایتھلیٹوں کے معاملات کو دبانے کے لئے اور انھیں 2012 کے لندن اولمپکس سمیت دیگر مقابلوں میں کھیلنے کی اجازت دلانے کے عوض 30 ملین امریکی ڈالر طلب ککئے تھے۔

سابق ایتھلیٹکس سربراہ کیخلاف بدعنوانی کا مقدمہ
سابق ایتھلیٹکس سربراہ کیخلاف بدعنوانی کا مقدمہ

اتوار کے روز 87 سال کے ہوئے ڈیاک نے ان الزامات کی تردید کی جبکہ ان کے وکلاء نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

ڈیاک 1999–2015 کے دوران انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن (اب ورلڈ ایتھلیٹکس) کے صدر تھے اور اس کھیل کے بااثر افراد میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ پیرس میں نظربند تھے اور قصوروار ثابت ہونے پر انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.