ETV Bharat / sports

کورونا کے سبب کھلاڑیوں کے لئے جاری سخت ہدایات

بھارتی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے خطرناک کورونا وائرس کے سبب اپنے کھلاڑیوں کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں اور ان کے ذاتی یا عوامی اجتماعات میں حصہ لینے پر روک لگا دی ہے۔

کورونا کے سبب کھلاڑیوں کے لئے جاری سخت ہدایات
کورونا کے سبب کھلاڑیوں کے لئے جاری سخت ہدایات
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:01 PM IST

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اعلی حکام کی جمعرات کو یہاں صدر عادل سماروالا کے صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں فیڈریشن کی منصوبہ بندی کمیٹی کے چیئرمین للت بھنوٹ، خزانچی پردیپ شریواستو اور دہلی ایتھلیٹکس یونین کے سیکرٹری سندیپ مہتا شامل ہوئے۔

فیڈریشن نے چیف کوچ، ڈپٹی چیف کوچ، قومی کیمپ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

کورونا کے سبب کھلاڑیوں کے لئے جاری سخت ہدایات
کورونا کے سبب کھلاڑیوں کے لئے جاری سخت ہدایات

ان ہدایات کے بعد کھلاڑیوں کو کیمپ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، وہ کسی ذاتی یا عوامی تقریب میں حصہ نہیں لے سکیں گے، انہیں کیمپ سے باہر ٹریننگ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ جو کھلاڑی کیمپ حصہ نہیں لے رہا ہے وہ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ نہیں کریں اور انہیں الگ وقت دیا جائے۔ساتھ ہی کھلاڑیوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر انہیں فلو یا کسی بیماری کی علامات ظاہر ہوتو وہ فوری طور پر میڈیکل سینٹر کو مطلع کریں۔

کھلاڑیوں کو اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی طبی مشاورت پر عمل کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ فیڈریشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی، کوچ یا دیگرا سپورٹ اسٹاف کیمپ چھوڑنے کے بعد پھر واپس کیمپ سے جڑتا ہے تو اس کی میڈیکل جانچ کے بعد ہی اسے کیمپ میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.