ETV Bharat / sports

بھارت نے کھو کھو میں جیتے دونوں سونے کے تمغے - شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے

بھارتی مرد اور خواتین ٹیموں نے اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں کھو کھو میں بدھ کے روز دونوں زمروں کے طلائی تمغہ جیت لئے۔

'امیت شاہ ہندوستان کو اسرائیل بنانا چاہتے ہیں'

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 8:52 PM IST

بھارتی مرد اور خواتین ٹیموں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں کھو کھو میں بدھ کے روز دونوں زمروں کے طلائی تمغہ جیت لئے۔

2016 کی سونے کی تمغہ یافتہ مرد ٹیم نے بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری بار فائنل میں شکست دی جبکہ دہلی کی نسرین کی کپتانی والی خاتون ٹیم نے میزبان نیپال کو شکست دے کر ان کے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا۔

بھارتی مرد ٹیم نے اننگز اور سات پوائنٹس سے مقابلہ جیت لیا۔ بھارتی ٹیم نے 16-9 کے اسکور سے بنگلہ دیش کو شکست دی۔

دیپک مادھو پانچ وکٹ لے کر بھارتی فتح کے ہیرو رہے۔ مہاراشٹر کے مادھو نے جیت کے بعد کہا کہ ٹیم نے پورے اعتماد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں داخلہ حاصل کیا تھا اور یہ جیت ٹیم کے لئے بہت خاص ہے۔

خاتون فائنل میں کپتان نسرین نے پانچ پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ان کی ٹیم ساتھی مہاراشٹر کی کاجل بھور نے بھی پانچ پوائنٹس حاصل کئے۔ خواتین ٹیم نے 17-5 کے اسکور سے مقابلہ جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.