ETV Bharat / sports

South Africa Need 122 Runs to Win: جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 122 رن کا ہدف - india vs south africa 2nd test scorecard

جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن بدھ کے روز دوسری اننگز میں 266 رن South Africa need 122 runs to win پر سمیٹ دیا جس سے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 240 رن کا ہدف ملا ہے۔

جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 122 رن کا ہدف

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 10:39 PM IST

جوہانسبرگ: کیگیسو ربادا، لونگی انگدی اور مارکو یانسن کے تین تین وکٹوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن بدھ کے روز لنچ کے بعد دوسری اننگز میں 266 رن South Africa Need 122 Runs to Win پر سمیٹ دیا جس سے اسے جیت کے لئے 240 رن کا ہدف ملا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمپس تک دو وکٹ کے نقصان پر 118 رن بنالئے ہیں اور میچ جیتنے کے لئے اسے 122 رن کی ضرروت ہے۔

ٹیم انڈیا کی جانب سے تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا (53) اور اجنکیا رہانے (58) نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ ہنوما وہاری 40 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاردل ٹھاکر نے جارحانہ انداز میں 28 رن بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اسٹمپ پر دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رن بنا لیے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لیے 122 رنز درکار ہے۔

پہلی اننگز میں سات وکٹیں لینے والے شاردل ٹھاکر نے ایڈن مارکرم کوایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ مارکرم نے 38 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 47 کے اسکور پر گری۔

مزید پڑھیں:

ایلگر نے کیگن پیٹرسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 46 رن جوڑ ے اور ٹیم کو ہدف کی طرف بڑھایا۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے پیٹرسن کو ایل بی ڈبلیو کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ پیٹرسن نے 44 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے۔ اسٹمپ کے وقت ایلگر 121 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 46 اور ریسی وان ڈیر ڈوسن 37 گیندوں میں 11 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.