دوبئی: ہندوستان کی اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں اپنی میچ جیتنے والی اننگز کی بدولت آئی سی سی خواتین کی ٹی 20 رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کرلی۔Smriti Mandhana Career Best Rating
نئی رینکنگ جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو کہا کہ اسمرتی کو 11 ریٹنگ پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے، جس سے ان کی کل ریٹنگ 741 پوائنٹس ہوگئی ہے۔ دوسرے ٹی 20 میں اسمرتی نے 49 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سپر اوور میں تین گیندوں پر 14 رنز بنا کر ہندوستان کی سنسنی خیز فتح میں اہم کردار ادا کیا۔Smriti Mandhana Career Best Rating
اسمرتی نے 741 کی درجہ بندی کے ساتھ تیسرا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹاہلیا میک گرا نے درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
میک گرا نے دوسرے ٹی 20 میں 40 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 70 رنز بنائے، جس سے اسمرتی کے ساتھ ساتھ ان کے ہم وطن بیتھ مونی اور میگ لیننگ کو بھی اوپری مقام تک پہنچنے میں مدد ملی۔
مونی نے اس سال 3 اگست کو لیننگ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی۔ٹوئنٹی کی نمبر ایک رینکنگ پوزیشن حاصل کی تھی۔
میک گرا صرف 16 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سب سے کم میچوں میں ٹاپ رینکنگ تک پہنچنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اسٹیفنی ٹیلر (15 میچز) کے پاس ہے جنہوں نے 2010 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ہندوستانی اوپنر شفالی ورما (18 میچز) حالیہ برسوں میں ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے والی تیز ترین بلے باز رہی ہیں۔
یواین آئی۔