ان دنوں دنیا کی مشہور سنو اسپورٹس سائٹ اولی World Famous Snow Sports Site Auli میں نیشنل اسکی اینڈ اسنو بورڈ چیمپئن شپ جاری ہے۔ جس میں 14 ریاستوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ آئی ٹی بی پی ITBP کی ٹیم بھی اس چمپیئن شپ میں حصہ لے رہی ہے۔
آج مقابلے کا دوسرا دن ہے۔ جموں و کشمیر کے لال بازار کی 22 سالہ ثنا افضل میر Sana Afzal Mir بھی اس مقابلے میں حصہ لینے پہنچ گئی ہیں، جو سیف ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے دوسری بار اولی پہنچی ہیں۔
اولی پہنچنے والی اسکیئر ثنا افضل میر نے بتایا کہ وہ 12 سال کی عمر سے اسکیئنگ Skiing کر رہی ہیں۔ اس وقت وہ دہلی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ ثنا نے بتایا کہ وہ سال 2017 میں منالی میں منعقدہ قومی اسکیئنگ مقابلے میں حصہ لے چکی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ سال 2019 میں اولی میں منعقدہ قومی سکینگ گیمز میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے جوائنٹ سلالم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ Skier Sana Afzal Mir
واضح رہے کہ اس سال بھی جموں و کشمیر سے 15 خواتین اور 35 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اولی میں جاری نیشنل ونٹر اسکیئنگ چیمپئن شپ National Winter Skiing Championship میں صعیب ملک نے جوائنٹ سلالم جونیئر کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے جبکہ جموں و کشمیر کی حیا مظفر نے سلور میڈل جیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Famous Skier Arif Khan To Get J&K Award: اولمپک اسکایر عارف خان کو یوم جمہوریہ پر ایوارڈ دیا جائے گا
اس کے ساتھ ہی جونیئر کیٹیگری II میں جموں و کشمیر کے فیضان نے گولڈ اور اظہر فیاض نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ National Winter Skiing Championship