ETV Bharat / sports

Siraj Out of ODI سراج کو ون ڈے سیریز سے آرام، وطن واپس لوٹے - بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک ریلیز میں کہا کہ سراج نے ٹخنے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج
ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 7:07 PM IST

ممبئی: ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج کو ٹخنے میں درد کی شکایت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک ریلیز میں کہا کہ سراج نے ٹخنے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ سراج کی جگہ کسی نئے باؤلر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

کیریبین ٹیم کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کی 1-0 سے جیت کے بعد سراج دیگر ٹیسٹ ٹیم کے اراکین روی چندرن اشون، اجنکیا رہانے، شریکر بھرت اور نودیپ سینی کے ساتھ وطن واپس لوٹے۔

بی سی سی آئی نے تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی کو دورہ ونڈیز سے پہلے ہی آرام دیا تھا۔ جسپریت بمراہ کمر کی سرجری کے بعد بحالی سے گزر رہے ہیں اور وہ کم از کم آئرلینڈ میں ہونے والی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز سے پہلے میدان میں واپس نہیں آئیں گے۔

تینوں اہم گیند بازوں کی غیر موجودگی میں شاردول ٹھاکر ہندوستان کے سب سے تجربہ کار باؤلر ہیں۔ وہ اب تک 35 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ٹھاکر کے علاوہ عمران ملک نے آٹھ جبکہ جے دیو انادکت نے سات ون ڈے کھیلے ہیں۔ ٹیم کے چوتھے تیز گیند باز مکیش کمار نے ابھی اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنا ہے، حالانکہ ہندوستان کے پاس ہاردک پانڈیا میں ایک تیز گیند باز آل راؤنڈر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی

واضح رہے کہ سراج دسمبر 2022 سے مسلسل ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے لیے بھی تمام میچ کھیلے۔ اکتوبر-نومبر میں ہوم سرزمین پر منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ایشیا کپ میں شرکت کے علاوہ ہندوستان کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہے۔

ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڈ، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردول ٹھاکر، رویندر جدیپ پٹیل، یوویندرا جاڈیو، جدیپ پٹیل، جڈیجہ، ایشان کشن (وکٹ کیپر) ،عمران ملک، مکیش کمار۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.