ETV Bharat / sports

Shoaib Malik-Sania Mirza کاش ثانیہ کے ساتھ عید مناتا، طلاق کی خبروں کو شعیب ملک نے مسترد کردیا - ثانیہ شعیب ملک طلاق افواہ

کافی عرصے سے طلاق کی خبروں پر شعیب ملک نے پہلی بار کھل کر جواب دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ عید مناتے۔ Shoaib Malik Breaks Silence On Divorce Rumours

Shoaib Malik Breaks Silence On Divorce Rumours With Sania Mirza
کاش عید ثانیہ کے ساتھ مناتا، طلاق کی خبر وں کو شعیب ملک نے مسترد کیا
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 10:39 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا عید کے خاص موقع پر بھی شوہر شعیب ملک کے ساتھ نظر نہیں آئیں، اس سے دونوں کے درمیان طلاق کی خبروں کو مزید ہوا ملی اور میڈیا میں کئی بار کرکٹر اور ٹینس اسٹار جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سامنے آنے لگین، لیکن پہلی بار دونوں میں سے کسی نے اس بارے میں کھل کر بیان دیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کھل کر بات کی ہے۔ جوڑے نے حالیہ دنوں میں ایک ساتھ نظر نہ آنے کا ذمہ دار اپنے مصروف شیڈول کو قرار دیا ہے۔ سنہ 2010 میں شادی کے بعد ملک اور ثانیہ کو گزشتہ چھ ماہ سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا جس کے بعد پاور جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں اور قیاس آرائیاں عروج پر تھیں۔

ایک پاکستانی ٹیلی ویژن چینل پر عید کے خصوصی شو میں نظر آنے والے ملک نے اصرار کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کسی طلاق کے عمل میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ الگ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی بیوی اور بیٹا عید پر باہر ہیں۔ کاش وہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ عید منا سکتے۔ سینئر کرکٹر نے اعتراف کیا کہ تمام شادیاں اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ رشتہ ختم ہو گیا ہے۔

ملک نے بتایا کہ دونوں کو کچھ عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، کیونکہ کچھ عرصے سے دونوں کا شیڈول بہت مصروف تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے ان کے لیے ایک ساتھ وقت گزارنا مشکل ہو گیا، تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ ان کی علیحدگی اور اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تاہم اس بارے میں ثانیہ مرزا کی جانب سے کبھی کھلا بیان سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب شعیب ملک اکثر سوشل میڈیا پر بیوی اور بچے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.