ETV Bharat / sports

India vs SA T20Is افریقہ سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، ہاردک پانڈیا سمیت تین کھلاڑی آؤٹ - جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہندوستانی ٹیم کو دھچکا لگا ہے۔ تین بڑے اسٹار کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ Three main Players Out

ہاردک پانڈیا سمیت تین کھلاڑی آؤٹ
ہاردک پانڈیا سمیت تین کھلاڑی آؤٹ
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 10:33 PM IST

ہاردک پانڈیا کو بی سی سی آئی نے آرام دیا ہے۔ دوسری جانب محمد شامی اور دیپک ہڈا انجری کے باعث شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پہلا میچ 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔Hardik Pandya rested

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ٹیم کے دو اسٹار کھلاڑی دیپک ہڈا اور محمد شامی انجری کے باعث اس سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے ہاردک پانڈیا کو آرام دیا تھا۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھارت کے لیے سیریز میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔T20I series between India and South Africa starting on Wednesday

پی ٹی آئی کے مطابق اب اسپن آل راؤنڈر شہباز احمد کو ہاردک پانڈیا کی جگہ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ دوسری جانب دیپک ہڈا کی جگہ شریاس ایئر اور محمد شامی کی جگہ امیش یادو کو شامل کیا گیا ہے۔ امیش یادو ٹیم کے ساتھ ترواننت پورم پہنچ گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ شامی کی جگہ اومیش یادو کو آسٹریلیا سیریز میں موقع ملا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اتوار سے کیرالہ کے دارالحکومت میں ہے۔

دیپک ہڈا کو کمر میں چوٹ لگی تھی، جس کے حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا۔ بی سی سی آئی نے کہا تھا، 'دیپک ہڈا کمر کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔' اب معلوم ہوا ہے کہ دیپک ہڈا کو این سی اے میں ری ہیب کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.