ETV Bharat / sports

بجرنگ طلائی تمغہ مقابلے میں

جرنگ پنیا اور روی کمار اور گورو بلیان اور ستیہ ورت كاديان نے یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں چل رہی سینئر ایشین کشتی چمپئن شپ میں ہفتہ کو اپنے اپنے وزن زمروں کے طلائی تمغہ مقابلے میں جگہ بنا لی

بجرنگ طلائی تمغہ مقابلے میں
بجرنگ طلائی تمغہ مقابلے میں
author img

By

Published : Feb 22, 2020, 8:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:22 AM IST

عالمی چمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ فاتح بجرنگ پنیا اور روی کمار اور گورو بلیان اور ستیہ ورت كاديان نے یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو کشتی ہال میں جاری سینئر ایشین کشتی چمپئن شپ میں ہفتہ کو اپنے اپنے وزن زمروں کے طلائی تمغہ مقابلے میں جگہ بنا لی۔

بجرنگ طلائی تمغہ مقابلے میں
بجرنگ طلائی تمغہ مقابلے میں

روی نے 57 کلوگرام فری اسٹائل، بجرنگ نے 65، گورو نے 79 اور ستیہ ورت نے 97 کلوگرام وزن کی کلاس کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ نوین 70 کلو کانسی مقابلے میں اتریں گے۔

بھارت نے مقابلہ میں گریکو رومن اسٹائل میں ایک سونے اور چار کانسی سمیت کل پانچ تمغے اور خاتون پہلوانوں نے تین طلائی، دو چاندی اور تین کانسی سمیت آٹھ تمغے جیتے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے لئے ہندستان کی سب سے بڑی تمغہ امید بجرنگ نے امید وں پر کھرا اترتے ہوئے 65 کلوگرام میں كوالیفکیشن میں تاجکستان کے جمشید شريفوو کو 11-0 سے، کوارٹر فائنل میں ازبکستان کے عباس رحمانوف کو 12-2 سے اور سیمی فائنل میں ایران کے امیر حسین عظیم کو 10-0 سے شکست دی۔

بجرنگ طلائی تمغہ مقابلے میں
بجرنگ طلائی تمغہ مقابلے میں

طلائی تمغہ کے لئے بجرنگ کو جاپان کے تاكتو اوتوگرو سے مقابلہ ہوگا۔عالمی چمپئن شپ کے کانسی فاتح روی نے 57 کلو كوالیفکیشن میں جاپان کے يوكي تاکاہاشی کو 14-5 سے، کوارٹر فائنل میں منگولیا کے تگس بتجارگل کو 6-3 سے اور سیمی فائنل میں قازقستان کے نرسلام سانايو کو 7-2 سے شکست دی۔

روی کے سامنے فائنل میں تاجکستان کے هكماتلو ووهدوو کا چیلنج ہوگا۔79 کلو گرام میں گورو نے کوارٹر فائنل میں منگولیا کے باتجل دامجن کو 3-1 سے اور سیمی فائنل میں جاپان کے شنكچي اوكي کو 6-5 سے شکست دی۔ وہ فائنل میں كرغزستان کے ارسلان سے نبرد آزما ہوں گے ۔

ستیہ ورت نے 97 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں اردن کے زید حسین کو 10-0 سے اور سیمی فائنل میں تاجکستان کے رستم اسكداري کو 10-0 سے شکست دی۔ فائنل میں ان کے سامنے ایران کے مجتبی محمد شفیع کا چیلنج ہوگا

۔70 کلوگرام میں نوین کو سیمی فائنل میں ایران کے اميرحسین علی سے نزدیکی مقابلے میں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نوین ابھی کانسی کے لئے قازقستان کے میرزان اشيروو سے نبرد آزما ہوں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.