پنوم پن، کمبوڈیا: سعودی عرب نے ایشین ونٹر گیمز 2029 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرلیے، یہ گیمز تروجینا، نیوم سٹی میں منعقد ہوں گے۔ بتادیں کہ سعودی اولمپک کمیٹی نے ایشین اولمپک کونسل کو ونٹر گیمز کی میزبانی کی درخواست کی تھی۔ ونٹر ایشین گیمز میں32 سے زائد ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ سعودی عرب براعظم ایشیا کے مغربی ممالک میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔ Saudi Arabia to host Asian Winter Games in new ski resort
بتادیں کہ سعودی عرب سنہ 2034 میں ریاض میں ایشین گیمز کی میزبانی بھی کرے گا۔ کھیلوں کی میزبانی کا پورٹ فولیو بنانے اور معیشت کو تیل پر انحصار سے متنوع بنانے میں سعودی عرب جارحانہ اقدامات کر رہا ہے۔ وہیں فٹ بال سنہ 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی کی مہم مصر اور یونان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بے مثال بولی بھی متوقع ہے۔
اب تک جاپان، چین، جنوبی کوریا اور قازخستان ونٹر ایشین گیمز کی میزبانی کرچکے ہیں۔ اس موقع پر نیوم کے چیف ایگزیکٹو ندہمی النصر نے کہا کہ ان گیمز کے لیے صحرا کے قلب میں موسم سرما کا ماحول پیدا کرنے کے لیے ایک مناسب انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے گا۔ اس سیاحتی مقام پر خلیج کا پہلا آئوٹ ڈور سکی ریزورٹ ہوگا، ایک میٹھے پانی کی جھیل ہوگی ،پہاڑوں پر قدرتی برف تو ہوگی لیکن کچھ مصنوعی برف بھی استعمال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نیوم سعودی عرب کے شہر تبوک میں ایک کثیر ملکی اور کثیر سرحدی مجوزہ اقتصادی شہر کا نام ہے جس کا رقبہ 10,230-مربع میل (26,500 مربع کلومیٹر) ہے۔ یہ شہر مشترکہ طور پر سعودی عرب، اردن اور مصر کے سرحدی علاقوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ یہاں رہائش پزیر افراد کے لیے رہائشی سہولیات دستیاب ہونگی۔ رہائشیوں کو دی لائن میں ایک ہی سیدھ میں تمام سہولیات دستیاب ہونگی، اس کے علاوہ ایک تیز رفتار ریل میں وہ 20 منٹ کے اندر ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: