جکارتہ: ساتوک سائیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے اتوار کو انڈونیشیا اوپن 2023 کے فائنل میں دفاعی عالمی چمپئن آرون چیا اور ملائیشیا کے سووہ ووئک کو شکست دے کر تاریخی خطاب جیت لیا۔ ساتوک-چراغ نے دنیا کی تیسرے نمبر کی ملیشیائی جوڑی کو 21-17، 21-18 سے شکست دینے میں صرف 43 منٹ کا وقت لیا۔ ساتوک-چراغ انڈونیشیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ یہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور بیڈمنٹن میں جوڑی کا پہلا سپر 1000 ٹائٹل بھی ہے۔ تاہم ہندوستانی جوڑی کو اس تاریخی فتح کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ ساتوک-چراغ نے خطابی میچ میں اچھی شروعات نہیں کی جبکہ ملائیشیا کی جوڑی نے 7-3 کی برتری حاصل کی۔
ساتوک-چراغ نے جلد ہی تال حاصل کرتے ہوئے اسکور کو 7-7 پر برابر کر دیا اور بریک پر 11-9 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد ساتوک-چراغ نے اپنے ملیشیا کےحریفوں کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور پہلا گیم 21-17 سے جیتنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے گیم میں بھی آرون سوہہ نے اچھی شروعات کی لیکن ہندوستانی جوڑی نے تیزی سے مقابلے پر قبضہ جما لیا۔ اسکور 6-6 سے برابر رہنے کے بعد ساتوک-چراغ نے دو پوائنٹس حاصل کیے جبکہ ملیشیائی جوڑی نے ایک پوائنٹ اپنے حق میں کیا۔ تاہم ا ٓرون سوہہ مسلسل کوششوں کے باوجود برتری کو برقرار نہ رکھ سکے۔ ساتوک-چراغ 20-14 کی برتری کے ساتھ چیمپئن شپ جیتنے سے صرف ایک پوائنٹ دور تھے۔ ملائیشیا کی جوڑی نے اس موقع پر جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن ہندوستانی جوڑی کو گیم اور چیمپئن شپ 21-18 سے جیتنے سے نہیں روک سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Indonesia Open انڈونیشیا اوپن: ساتوک چراغ نے تاریخی تمغہ یقینی بنایا
یو این آئی