ETV Bharat / sports

BWF Ranking ساتوک- چراغ نے کیریئر کی بہترین رینک حاصل کی - بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی درجہ بندی

بھارت کی ٹاپ ڈبلز جوڑی ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی منگل کو تازہ ترین بی ڈبلیو ایف درجہ بندی میں کیریئر کے بہترین چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔ Satwiksairaj Rankireddy and Chirag ranking

ساتوک- چراغ نے کیریئر کی بہترین رینک حاصل کی

author img

By

Published : May 31, 2023, 12:30 PM IST

کوالالمپور: ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مرد ڈبلز جوڑی نے منگل کو عالمی درجہ بندی میں کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ عالمی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، ساتوک-چراغ 74,651 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جو ان کی سابقہ ​​بہترین (پانچویں پوزیشن) سے ایک مقام زیادہ ہے۔ ساتوک- چراغ نے اپریل میں بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنی درجہ بندی کو بہتر کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ملائیشیا ماسٹرز سے محروم رہنے کے بعد، ہندوستانی جوڑی تھائی لینڈ اوپن سپر 500 ٹورنامنٹ کے ذریعے کورٹ میں واپسی کرے گی۔

تھائی لینڈ اوپن پیرس اولمپک 2024 کی کوالیفکیشن کی مدت میں ان کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ دریں اثنا، ملیشیا ماسٹرز کے طور اپنے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور خطاب جیتنے والے ہندوستانی شٹلر ایچ ایس پرنائے ایک مقام کی بہتری کے ساتھ اپنی کیریئر کی بہترین آٹھویں رینک پر پہنچ گئے۔ پرنائے مردوں کے سنگلز میں ہندوستان کے سب سے زیادہ رینکنگ والے شٹلر ہیں۔ ان کے بعد کدامبی سری کانت ہیں، جنہوں نے اسی ایونٹ میں سیمی فائنل میں جگہ بناکر رینکنگ میں 17 واں مقام حاصل کیاتھا۔ ٹاپ 30 میں تیسرے ہندوستانی شٹلر لکشیا سین (23 واں مقام) ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: BWF Ranking پرنے نے کریئر کی سب سے اعلی رینکنگ حاصل کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.