ETV Bharat / sports

Sania Mirza Ends Tennis Career چھ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ ثانیہ مرزا کا ٹینس سفر ختم

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 11:35 AM IST

ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے دبئی ڈیوٹی فری چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں امریکی پارٹنر میڈیسن کیز کے ساتھ سیدھے سیٹوں میں ہار گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کے 20 سالہ طویل ٹینس کریئر کا خاتمہ ہوا۔ Sania ends her career with defeat in Dubai

Sania ends her career with defeat in Dubai
چھ گریڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ ثانیہ مرزا کا ٹینس سفر ختم ہوا

دبئی: بھارت کی لیجنڈری خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو اپنے آخری ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ثانیہ کو دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ میں خواتین کے ڈبلز میں پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ثانیہ امریکہ کی میڈیسن کیز کے ساتھ خواتین کے ڈبلز مقابلے میں کورٹ میں اتری جہاں کا ان کا مقابلہ کدرمیٹووا اور سیمسونوا سے ہوا۔ کدرمیٹووا اور سیمسونوا کی جوڑی نے ثانیہ اور میڈسن کیز کی جوڑی کو 6۔4، 6۔0 سے شکست دی۔ اس طرح ثانیہ کا ٹیسٹ میں 20 سالہ طویل سفر اختتام ہوا۔

رواں برس 13 جنوری کو ثانیہ نے تین صفحات پر مشتمل ایک نوٹ لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دبئی چیمپئن شپ آسٹریلین اوپن کے بعد ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ تاہم وہ اپنے آخری ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئیں۔ اس سے قبل ثانیہ آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں روہن بوپنا کے ساتھ فائنل میں پہنچی تھیں۔

بتادیں کہ اس قبل ثانیہ مرزا کو اپنے آخری گرینڈ سلیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ثانیہ اور روہن بوپنا مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں 6-7، 6-2 کے فرق سے ہار گئی۔ وہ خواتین کے ڈبلز میں دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئیں اور مکسڈ ڈبلز میں فائنل میں ہار گئیں۔ اس شکست کے ساتھ ہی ثانیہ کا فاتحانہ الوداع کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

ثانیہ اور روہن کو آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں لوئیسا سٹیفانی اور رافیل میٹوس کی برازیلی جوڑی نے 6-7، 2-6 سے شکست دی۔ فائنل میں شکست کے بعد بات کرتے ہوئے ثانیہ بہت جذباتی ہوگئیں اور اپنے آنسو روک نہ سکیں۔ تاہم انہوں نے جلد ہی خود پر قابو پا لیا اور اپنی بات پوری کر دی۔

One final embrace 🫂@MirzaSania has played her final match, wrapping up her career in Dubai!#DDFTennis pic.twitter.com/miVNQYJGMJ

— wta (@WTA) February 21, 2023 ">

ثانیہ نے اپنے کیریئر میں 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہیں۔ اس نے خواتین کے ڈبلز زمرے میں تین گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی جیتے ہیں۔ 2016 میں وہ آسٹریلین اوپن میں خواتین کی ڈبلز چیمپئن بھی بنیں۔ ثانیہ نے مکسڈ ڈبلز میں تین گرینڈ سلیم بھی جیتے ہیں۔ سنہ 2009 میں اس نے آسٹریلین اوپن میں اس زمرے میں ٹائٹل جیتا۔ ثانیہ طویل عرصے تک خواتین کی ڈبلز رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار رہیں۔ تاہم اپنے کیریئر کے آخری گرینڈ سلیم میں وہ فتح سے ایک قدم دور رہیں۔ تاہم اب وہ ویمنز آئی پی ایل یا ویمنز پریمیئر لیگ میں نظر آئیں گی۔ ثانیہ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے مینٹور کیا ہے۔

ایوارڈ

ارجن ایوارڈ (2004)

ڈیبلو ٹی اے نیو کمر آف دی ایئر ( 2005)

پدم شری( 2006)

میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ (2015)

پدم بھوشن (2016)

این آر آئی آف دی ایئر ( 2016)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.