ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور امریکہ کی کرسٹینا میک ہیل نے 235238 ڈالر کے کلیولینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ یافتہ جاپانی جوڑی شوکو اویاما اور اینا شباہارا سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ کی تیاریاں زوروں پر
ثانیہ اور میک ہیل نے خواتین کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں ناروے کی الریکے ایکری اور امریکہ کی کیتھرینا ہیرسن کو مسلسل سیٹوں میں سات۔پانچ (پانچ)، چھ۔دو سے شکست دی۔ ہندوستان اور امریکہ جوڑی نے ایک گھنٹے 23 منٹ میں یہ مقابلہ جیتا اور اس جیت کے ساتھ انہوں نے 13398 ڈالر اور 180 ڈبلیو ٹی اے پوائنٹ یقینی کر لئے۔
یو این آئی