ETV Bharat / sports

تھوک کی جگہ لینے کے لئے تیار ہو رہا ہے موم - بین الاقوامی کرکٹ کونسل

آسٹریلیا کی عالمی شہرت یافتہ کرکٹ گیند بنانے والی کمپنی، کوکابورا نے گیند پر تھوک اور پسینے کے استعمال کی جگہ موم تیار کیا ہے جس کا استعمال بولر گیند کو چمکانے کے لئے کر سکتے ہیں۔

تھوک کی جگہ لینے کے لئے تیار ہو رہا ہے موم

author img

By

Published : May 5, 2020, 6:32 PM IST

کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے گیند پر تھوک اور پسینے کا استعمال نہ کرنے پر بحث چھڑی ہوئی ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ کمیٹی اور ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی اس بارے میں فیصلہ لے گی۔آئی سی سی اگرچہ گیند پر چمک لانے کے لئے مصنوعی مادہ کے استعمال پر غور کر رہی ہے لیکن اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تھوک کی جگہ لینے کے لئے تیار ہو رہا ہے موم
تھوک کی جگہ لینے کے لئے تیار ہو رہا ہے موم

کوکا بورا نے جو موم تیار کیا ہے وہ اسپنج جیسا جیبی سائز کا ہوگا جسے گیند پر چمک لانے کے لئے گیند پر لگایا جا سکتا ہے۔کوکابورا کے منیجنگ ڈائریکٹر بریٹ ایلیٹ نے کہا کہ اس وقت کسی بھی خطرے سے بچنے کے لئے گیند پر چمک لانے کے لئے استعمال کئے جانے والے تھوک اور پسینے کے استعمال پر عارضی طور سے روک لگا دینی چاہئے تاکہ کرکٹ کو جلد سے جلد دوبارہ شروع کیا جا سکے کیونکہ ایسا کرنا محفوظ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ موم مہینے بھر میں آ سکتا ہے. اگرچہ اسے ابھی میچ کی حالت میں ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔یہ ایسا نہیں ہے جسے ہمیں ہمیشہ کے لئے بنانا ہے بلکہ اس سے کرکٹ کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے اور منتظمین کو فیصلہ کرنے کا وقت مل سکتا ہے۔کوئی بھی ایک سال پہلے اس کے بارے میں سوچ نہیں سکتا تھا لیکن اب اس کی اہمیت عارضی تصفیے سے زیادہ ہے۔

گیند پر تھوک اور پسینے کے استعمال پر روک سے کئی تیز گیند بازوں کی رائے مختلف ہیں۔ بھارت کے سابق فاسٹ بولر اشیش نہرا کا خیال ہے کہ اس پر پابندی عائد کرنا گیند بازوں کو قتل کرنے جیسا ہوگا جبکہ سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے اس کے استعمال کو کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.