ETV Bharat / sports

Badminton Selection Trials سائنا نہوال ایشیائی کھیلوں کے سلیکشن ٹرائلز سے باہر - بیڈمنٹن ایشین گیمز کے ٹرائلز

دو بار کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن سائنا نہوال فٹنس وجوہات کی بنا پر ایشین گیمز کے لیے قومی بیڈمنٹن سلیکشن ٹرائلز میں حصہ نہیں لیں گی۔ Saina Nehwal's fitness Trials

سائنا نہوال ایشیائی کھیلوں کے سلیکشن ٹرائلز سے باہر

author img

By

Published : May 3, 2023, 6:43 AM IST

نئی دہلی: لندن اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال نے صحت کی خرابی کی وجہ سے ایشیائی کھیل 2023 کے لئے بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کے سلیکشن ٹرائلز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) کے زیر اہتمام ٹرائلز 4 تا 7 مئی تک تلنگانہ میں جوالا گٹا اکیڈمی آف ایکسی لینس میں منعقد ہوں گے۔ ٹرائلز کے بعد بی اے آئی چین کے ہانگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے لیے 20 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرے گی۔ کھیلوں کے لیے ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم میں 10 مرد اور 10 خواتین کو ملا کر کل 20 مقامات ہیں۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور ٹاپ ہندوستانی مرد کھلاڑی ایچ ایس پرنائے کو بی ڈبلیو ایف رینکنگ میں ٹاپ 20 میں رہنے کی وجہ سے براہ راست انٹری ملی ہے۔

چراغ شیٹی اور ساتوک سائراج رینکیریڈی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی اور ترشا جولی و گایتری گوپی چند کی خواتین کی ڈبلز جوڑی نے بھی براہ راست ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ اس لیے سلیکشن ٹرائلزبقیہ 14 مقامات کے لیے کیے جائیں گے۔ سائنا کے علاوہ کشل راج اور پرکاش راج کی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے بھی سلیکشن ٹرائلز سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ ایشیائی کھیلوں میں دوبار کانسے کا تمغہ جیت چکیں سائنا حالیہ دنوں میں اچھی فارم میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس سال چار بی ڈبلیو ایف ایونٹس میں حصہ لیا ہے اور وہ کسی میں بھی دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Open 2023 سائنا کی شکست کے ساتھ انڈیا اوپن میں بھارت کا سفر ختم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.