نئی دہلی:ایس اے آئی نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ یہ تمام لڑکیاں گزشتہ سال منعقدہ کھیلو انڈیا ویمنس لیگ میں حصہ لینے والی ہندوستانی ہنر مندوں نے جونیئر، سب جونیئر اور سینئر زمروں میں سینڈا اور تاؤلو مقابلوں میں کل 10 طلائی، چار چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے۔ لڑکیوں نے ووشو کے گڑھ سمجھے جانے والے چین اور انڈونیشیا کے حریفوں کو شکست دے کر تمغہ جیتا۔
-
The champions of Moscow Wushu Stars Championship along with their coaches felicitated today at @SAI_JLNDelhi !
— SAI Media (@Media_SAI) May 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
A few glimpses 👇🏻 https://t.co/EgIX1zK248
">The champions of Moscow Wushu Stars Championship along with their coaches felicitated today at @SAI_JLNDelhi !
— SAI Media (@Media_SAI) May 9, 2023
A few glimpses 👇🏻 https://t.co/EgIX1zK248The champions of Moscow Wushu Stars Championship along with their coaches felicitated today at @SAI_JLNDelhi !
— SAI Media (@Media_SAI) May 9, 2023
A few glimpses 👇🏻 https://t.co/EgIX1zK248
ووشو ایتھلیٹ اور ہندوستانی ٹیم کی کوچ پوجا کادیان نے کہاکہ پچھلے سالوں میں ووشو ایتھلیٹس کو ماسکو اسٹارز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہر ایک کو 1.5 لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔ اس بار یہ مفت تھا کیونکہ حکومت نے سفر کو اسپانسر کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان لڑکیوں میں سے اپنے ایشین گیمز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ کھیلو انڈیا اسکیم بھی خواتین کی ترقی کے لیے بہت کچھ کر رہی ہے اور میں زیادہ سے زیادہ لڑکیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس میں حصہ لیں اور اعلیٰ سطح پر پرفارم کریں۔
یہ بھی پڑھیں:World Boxing Championship ورلڈ چیمپیئن شپ میں سچن کا وننگ ڈیبیو، نوین اور گووند کو شکست
اس سے قبل مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دی تھی۔ ٹھاکر نے ٹویٹ کیاکہ "یہ دیکھنا فخر کی بات ہے کہ ہماری لڑکیاں ہمیں فخر کر رہی ہیں اور ملک کو کھیلو انڈیا ویمن لیگ سے فائدہ ہو رہا ہے۔۔ہندوستانی لڑکیوں نے اس ماہ کے شروع میں روس میں منعقدہ ایونٹ میں کل 17 تمغے جیتے تھے۔