ETV Bharat / sports

Cristiano Ronaldo Leaves Manchester United رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہا، کلب نے بھی تصدیق کردی - رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کو چھوڑا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیٰحدگی اختیار کرلی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ Cristiano Ronaldo Leaves Manchester United

Ronaldo to leave Manchester United ''with immediate effect''
رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہا، کلب نے بھی تصدیق کردی
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 10:05 AM IST

دوحہ: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔ یعنی اب 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ یہ خبر کلب اور رونالڈو کے درمیان باہمی معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ Cristiano Ronaldo Leaves Manchester United

کلب نے ایک بیان میں کہاکہ 'کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ رہے ہیں۔ یہ فیصلہ باہمی رضامندی کے بعد کیا گیا ہے۔ کلب ٹیم کے ساتھ دو سیزن کھیلنے اور بہترین تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے لیے 346 میچوں میں 145 گول کیے تھے۔ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ مانچسٹر یونائیٹڈ میں ہر کوئی ایرک ٹین ہاگ کی رہنمائی میں ٹیم کی ترقی جاری رکھنے اور میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر مرکوز ہے۔'

  • Cristiano Ronaldo is to leave Manchester United by mutual agreement, with immediate effect.

    The club thanks him for his immense contribution across two spells at Old Trafford.#MUFC

    — Manchester United (@ManUtd) November 22, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا تھا جس کے بعد کلب اور فٹبالر کے تعلقات میں تلخی آ گئی تھی۔ میڈیا کے مطابق یہ رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرویو میں کلب، اس کے اعزازات اور سابق کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان - گلیزرز فیملی پر ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ بعد ازاں مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس انٹرویو کی تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.