ETV Bharat / sports

Rohan Bopanna FareWell روہن بوپنا الوداعی ڈیوس کپ میچ کے لیے تیار

تقریباً 23 سال کے طویل وقفے کے بعد ڈیوس کپ کی میزبانی کر رہا نوابوں کا شہر لکھنؤ اتوار کو ہندوستان کے اسٹار ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کے آخری ڈیوس کپ میچ کا گواہ بنے گا۔

روہن بوپنا الوداعی ڈیوس کپ میچ کے لیے تیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 4:54 PM IST

لکھنؤ:ٹینس کے ورلڈ کپ کے طورپر مانے جانے والے ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ-2 کے میچوں کا آغاز ہفتہ کو گومتی نگر کے وجینت کھنڈ منی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے ششی کمار مکند اور مراکش کے یاسین ڈیلیمی کے درمیان سنگلز میچ سے ہوگئے۔

دوسرا سنگلز سومیت ناگل اور ایڈم مونڈیر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اتوار کو روہن بوپنا اور یوکی بھمبری کی ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ مراکش کے ایلیٹ بینچیٹرٹ اور یونس لالامی لاروسی سے ہوگا۔

بوپنا نے حال ہی میں یو ایس اوپن کے ڈبلز فائنل میں حصہ لینے والے سب سے معمر کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ تجربہ کار کھلاڑی اس وقت ڈبلز میں دنیا کے ساتویں نمبر پر ہیں اور 2002 سے ہندوستان کی ڈیوس کپ ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہ 2010 اور 2023 میں دو بار یو ایس اوپن کے فائنلسٹ رہے ہیں جبکہ 2017 کا فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت کر گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے چوتھے ہندوستانی کھلاڑی بنے۔

یہ بھی پڑھیں:La Liga Academy In Bengal لا لیگا مغربی بنگال میں فٹ بال اکاڈمی قائم کرے گی

ہندوستان اب تک تین مواقع (1966، 1974 اور 1987) پر ڈیوس کپ کا رنر اپ رہا ہے۔ اگر ہندستان عددی اعتبار سے کمزور نظر آرہے مراکش کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ 2024 کے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ-1 پلے آف میں مقابلہ کرے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.