ہندوستانی باکسروں نے مسلسل چمپئن شپ ٹاپ سکس میں جگہ بنالی اور ریکارڈ نو اولمپک کوٹہ حاصل کرکے اپنی برتری کا ثبوت دیا۔ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی جاری رینکنگ میں 12 کھلاڑیوں نے ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے جس میں آٹھ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ اس میں سب سے امیت پنگھل (52 کلوگرام) سرفہرست ہیں۔
بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ بی ایف آئی کے صدر کی حیثیت سے میں ہمیشہ ہندوستانی باکسروں کو درجہ بندی میں سرفہرست دیکھنا چاہتا ہوں اور اس سے مجھے اطمینان ملتا ہے۔ یہ تمغہ جیتنا اور درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آنا خصوصی تجربہ ہے لیکن ہم ابھی بھی ہندوستان کے لئے اولمپک تمغہ جیتنے کے مشن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کی اس کامیابی کا منتر مستقل محنت کرنا ہے اور ٹیم نے متعدد بار بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں اسے ثابت کیا ہے۔
ہندستانی ٹیم نے نہ صرف نتیجے میں بلکہ درجہ بندی میں بھی اپنا تسلط برقرار رکھا ہے۔ امیت پنگھل 52 کلوگرام وزن کے زمرے میں پہلے نمبر پر ہیں۔ چھ مرتبہ کی عالمی چمپیئن ایم سی میری کوم 51 کلو گرام میں تیسری جبکہ ویمنز ورلڈ چمپئن شپ میں چاندی کے تمغے کے ساتھ آغاز کرنے والی نوجوان منجو رانی 48 کلوگرام میں کیریئر کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ 10 میں ہندوستانی مردوں میں دیپک 49 کلوگرام چھٹے ، کویندر سنگھ بشٹ 56 کلوگرام میں چوتھے نمبر پر اور منیش کوشک 64 کلوگرام میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ خواتین میں جمنا بورو 54 کلوگرام میں پانچویں ، سونیا چہل 57 کلوگرام میں چوتھی ، سمرنجیت کور 64 کلوگرام میں چھٹے ، لیویلینا بورگوہین 69 کلوگرام میں تیسری ، پوجا رانی 81 کلوگرام میں آٹھویں اور سیما پنیا 81 کلو گرام سے زائد چھٹے مقام پر ہیں۔
باکسر جلد ہی تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد اپنی تربیت کا آغاز کریں گے۔