لکھنؤ: برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گولڈ میڈل جیتنے والے روی کمار دہیا، بجرنگ پونیا اور دیپک پونیا نے 2022 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے لیے بھارتی دستے میں جگہ بنا لی ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے شریک سکریٹری ونود تومر نے منگل کو کہا کہ 29 اور 30 اگست کو لکھنؤ اور سونی پت میں ہونے والے سلیکشن ٹرائلز میں منتخب پہلوان 10 سے 18 ستمبر تک سربیا میں ہونے والی عالمی چمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ Indian Men's Team announced for World Wrestling Championships
روی (57 کلوگرام)، بجرنگ (65 کلوگرام) اور دیپک پونیا (86 کلوگرام) کے علاوہ پنکج (61 کلوگرام)، نوین (70 کلوگرام)، ساگر جگلان (74 کلوگرام)، دیپک (86 کلوگرام)، وکی (92 کلوگرام)، وکی (97 کلوگرام) اور دنیش (125 کلوگرام) نے عالمی چیمپئن شپ کی فری اسٹائل کیٹیگری میں جگہ بنائی ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کی گریکو رومن ٹیم میں ارجن ہلکورکی (55 کلوگرام)، گیانیندرا (60 کلوگرام)، نیرج (63 کلوگرام)، آشو (67 کلوگرام)، وکاس (72 کلوگرام)، سچن (77 کلوگرام)، ہرپریت سنگھ (82 کلوگرام)، ہرپریت سنگھ (82 کلوگرام)، سنیل کمار (87 کلوگرام)، دیپانشو (97 کلوگرام) اور ستیش (130 کلوگرام) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: World Wrestling Championships ونیش پھوگاٹ، سریتا اور سونم نے عالمی چیمپئن شپ میں جگہ بنائی
واضح رہے کہ ونیش پھوگٹ (53 کلوگرام)، سشما شوکین (55 کلوگرام)، سریتا مور (57 کلوگرام)، مانسی اہلوت (59 کلوگرام)، سونم ملک (62 کلوگرام)، شیفالی (65 کلوگرام)، نشا دہیا (68 کلوگرام)، ریتیکا (72 کلوگرام) اور پرینکا (76 کلوگرام) نے پیر کو ہونے والے خواتین کے ٹرائلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پہلے ہی ہندوستانی اسکواڈ میں جگہ بناچکی ہیں۔
یو این آئی