ETV Bharat / sports

Teacher changes gender to marry student محبت کےلیے جنسی تبدیل کرنے والے دلہے سے ملیئے! - محبت میں جنسی تبدیل کرنے والے دلہے سے ملیئے

میرا سے آراو بنے پی ٹی ٹیچر نے قومی سطح کی کھلاڑی کلپنا سے شادی کی۔ میرا نے جنسی تبدیلی کی سرجری کا عمل 2019 میں شروع ہوا اور 2022 میں میرا مکمل طور پر جنس تبدیل کرکے آراو بن گیا۔ بلا آخر آرو اپنی معشوقہ، طالبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

T Teacher teaches Kabaddi, changes sex; marries student in Rajasthan
محبت میں جنسی تبدیل کرنے والے دلہے سے ملیئے!
author img

By

Published : Nov 8, 2022, 3:12 PM IST

بھرت پور: ریاست راجستھان کے بھرت پور سے ایک عجیب و غریب خبر سامنے آئی ہے، جہاں میرا کنٹل نامی خاتون ٹیچر نے اپنی ہی طالبہ کے دام محبت میں گرفتار ہوکر جنس تبدیل کرکے بلا آخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ یہ شادی دنوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی۔ میرا کنٹل جو اب آراو نام سے جانے جاتے ہیں، ان کے والد ویری سنگھ نے بتایا کہ 'میرا' ان کی چار بیٹیوں میں سب سے چھوٹی تھی جو اب آرو بن گیا ہے۔ Teacher Changes Gender To Marry Student

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرو بچپن سے ہی جنس کے اعتبار سے لڑکی تھی، لیکن حرکتیں لڑکوں جیسا تھا۔ ڈاکٹروں کی رائے میں اسے ڈیسفوریا کہتے ہیں۔ آخر کار سنہ 2019 میں میرا نے اپنے والدین کو اعتماد میں لے کر جنسی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا Gender Change Surgery۔ پھر جنسی تبدیلی کی سرجری کا عمل 25 دسمبر 2019 سے دہلی کے ایک ہسپتال میں شروع ہوا، جو 2021 تک جاری رہا۔ اس دوران کلپنا نے آراو کی خوب دیکھ بھال کی، جو کلپنا کی 3 برس تک کوچ بھی تھی۔ انہوں نے ان کا دل جیت لیا، اس دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے اور محبت میں دل ہار گئے۔ محبت اس قدر گہرائی ہوئی کہ دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے اور اپنی ازدواجی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ 4 نومبر 2022 کو، کلپنا اور آراو کے خاندانوں کی رضامندی سے دونوں نے ڈیگ کے ایک شادی باغ میں روایتی ہندو رسومات کے ساتھ شادی کی۔

ویڈیو

آراو سے شادی کے بعد ان کی ساتھی بننے والی کلپنا اسکول کی تعلیم کے وقت سے ہی کبڈی کی ایک ہونہار کھلاڑی رہی ہیں۔ کلپنا جو اصل میں دیگ کے ناگلا موتی گاؤں سے تعلق رکھتی ہے، انہوں نے 10ویں جماعت میں پڑھائی کے دوران کبڈی کوچ میرا کنٹل (آراو) کی ہدایت پر ریاستی سطح پر پہلی بار کبڈی میں جھنڈا لہرایا۔ کلپنا کو مسلسل میرا کی رہنمائی ملتی رہی اور اس کے کھیل میں بہتری آتی رہی۔ کلپنا نے 11 ویں اور 12 ویں کلاس میں ریاستی سطح پر بھی کھیلا اور گریجویشن کے دوران 2021 میں مہاراشٹر میں قومی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کلپنا اب جنوری 2023 میں انٹرنیشنل پرو کبڈی میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گی۔ کلپنا فی الحال سیکر میں کبڈی کی کوچنگ لے رہی ہیں۔ کلپنا کے بھائی بھولا بولیوال اور بہنیں سادھنا اور ارچنا بھی کبڈی کی ریاستی کھلاڑی ہیں۔

دولہے نے بتایا کہ وہ ایک سرکاری سکول میں فزیکل ٹیچر ہے۔ اسی گاؤں کی ایک طالبہ کلپنا سے انہیں پیار ہو گیا اور دنوں نے رضامندی سے شادی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ' وہ لڑکی کے طور پر پیدا ضرور ہوئی تھی، لیکن اس کا خیال تھا کہ وہ لڑکا ہی ہے، لڑکی نہیں اس لیے اس نے جنس تبدیل کر کے 2 روز قبل اپنی طالبہ کلپنا سے شادی کر لی۔

آرو کنٹل نے بتایا کہ سنہ 2012 میں جب وہ 12ویں کلاس میں تھا تو اس نے اخبار میں خبر پڑھی اور جنس بدلنے کا ارادہ کیا۔ دلہن کلپنا نے بتایا کہ اس کے اسکول میں فزیکل ٹیچر میرا تھی، جنہوں نے اپنی جنس تبدیل کر کے لڑکا بنا۔ دونوں میں محبت تھی اس لیے دونوں نے 2 دن پہلے ہی شادی کرلی۔ دونوں کے گھر والے اس شادی پر خوش ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.