پیرس: اسپین کے رافیل نڈال نے جرمنی کے الیگزینڈر زیویر کے دو سیٹ کے بعد ٹخنے کی چوٹ سے ریٹائر ہو جانے سے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے فائنل میں 14ویں بار داخلہ حاصل کیا ہے۔ زیویر نے جب میچ چھوڑا تب نڈال 6۔7، 6۔6 سے آگے تھے۔ Rafael Nadal through to final after Alexander Zverev Injury
میچ تین گھنٹے سے زیادہ چل چکا تھا اور دوسرا سیٹ ٹائی بریک میں داخل ہونے والا تھا لیکن زیویر نے میچ چھوڑ دیا۔ جرمن کھلاڑی بیس لائن کے پیچھے نڈال کے فور ہینڈ کو پکڑنے کی کوشش میں اپنا داہنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے اور انہیں وہیل چیئر پر کورٹ سے باہر جاناپڑا۔ 36 سال کے ہو چکے نڈال نے اس طرح 14ویں بار فائنل میں جگہ بنالی۔ Rafael Nadal Enters Final in French Open 2022
زیویر گرنے کے بعد درد سے کراہ اٹھے اور ان کے فزیو ان کے پاس پہنچے نڈال نے انہیں وہیل چیئر پر بٹھایا۔ عالمی نمبر تین کھلاڑی آنسووں کے ساتھ کورٹ پرآئے جہاں شائقین نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ نڈال نے بھی زیویر کو گلے لگایا۔ 13 بار کے فاتح نڈال نے میچ کے بعد کورٹ پر کہا 'مجھے ان کے لیے بہت افسوس ہے۔ وہ ٹورنامنٹ میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ وہ ایک گرینڈ سلیم جیتنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے لیکن اس وقت وہ بدقسمت ہیں۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
نڈال نے یہ بھی کہا کہ 'ایک بار پھر فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچنا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ اپنی 36ویں سالگرہ کا جشن منانے والے اسپین کے کھلاڑی نے پہلے سیٹ کے ٹائی بریک میں 2-6 سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے رفتار پکڑی اور ٹائی بریک 10-8 سے جیت کر سیٹ ایک گھنٹے 31 منٹ میں ختم کیا۔ دوسرے سیٹ میں 6-6 کے اسکور کے بعد زیویر نے میچ چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Australian Open 2022: شاندار واپسی کے ساتھ نڈال نے 21 واں گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا
بتا دیں، نڈال 14ویں بار فائنل میں پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 13 فائنل میں کبھی نہیں ہارے۔ انہوں نے پہلی بار یہ اعزاز سال 2005 میں حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2006، 2007، 2008، 2010، 2011، 2012، 2013، 2014، 2017، 2018، 2019 اور 2020 میں کامیابی حاصل کی۔ وہ چار یو ایس اوپن، دو آسٹریلین اوپن اور دو ومبلڈن اوپن ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔