ETV Bharat / sports

نسل پرستی وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے: جوشوا - سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ

برطانیہ کے عالمی چمپیئن ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا نے کہا ہے کہ نسل پرستی ایک وبا بن چکی ہے۔

Racism has taken the form of an epidemic: Joshua
نسل پرستی وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے: جوشوا
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 8:28 PM IST

جوشوا نے لندن میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی اب ایک وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

امریکہ میں کچھ دن قبل پولیس کی تحویل میں ایک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد کھیلوں کی دنیا میں نسل پرستی کے خاتمے کے لئے آواز بلند کی گئی ہے۔

فلائیڈ کی موت کے بعد سے امریکہ سمیت متعدد ممالک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

30 سالہ جوشوا نے کہا کہ ایک وائرس پھیل گیا ہے جسے وبا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ قابو سے باہر ہو گیا۔ میں کورونا وائرس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں۔ میں جس وائرس کی بات کر رہا ہوں وہ نسل پرستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب نسل پرستی کے نام پر ان غیر قانونی ہلاکتوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی ہم خاموش بیٹھے رہ سکتے ہیں۔ یہ لوگ محض رنگ کی وجہ سے کیوں مارے جارہے ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.