ETV Bharat / sports

PV Sindhu Storms into Final, to Face Malvika Bansod: فائنل میں سندھو کا سامنا ہوگا ہم وطن مالویکا سے - مالویکا بنسوڈ

مکسڈ ڈبلز میں ایشان بھٹناگر اور تنیشا کرسٹو نے ایم آر ارجن اور ٹریسا جولی کی ساتھی ہندوستانی جوڑی کو 18-21، 21-18، 21-11 سے شکست دی۔

فائنل میں سندھو کا سامنا ہوگا ہم وطن مالویکا سے

author img

By

Published : Jan 23, 2022, 9:12 AM IST

سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو اور نوجوان مالویکا بنسوڈ نے ہفتہ کو یہاں سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ جہاں سندھو اپنی حریف روس کی ایوجینیا کوسیتسکایا کے کھیل کے درمیان میں چوٹ لگنے کے بعد فائنل میں پہنچی، وہیں مالویکا نے سیمی فائنل میں ہم وطن انوپما اپادھیائے کو 19-21، 21-19، 21-7 سے شکست دی۔ سندھو اور مالویکا اب 23 جنوری کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔

مکسڈ ڈبلز میں ایشان بھٹناگر اور تنیشا کرسٹو نے ایم آر ارجن اور ٹریسا جولی کی ساتھی ہندوستانی جوڑی کو 18-21، 21-18، 21-11 سے شکست دی۔ دوسری جانب ٹی ایچ ناگیندر بابو اور سری ویدیا گرزادہ کی ایک اور مکسڈ جوڑی نے ہندوستانی ہم منصب اکشن شیٹی اور سمرن سنگھی کو تین گیمز کے مقابلے میں 15-21، 22-20، 21-9 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

IPL 2022 Update: آئی پی ایل 2022 کا انعقاد بھارت میں ہی ہوگا

دریں اثنا، متھن منجوناتھ کو مردوں کے سنگلز میں فرانس کے ارنود مرکل سے 19-21، 21-17، 9-21 سے شکست ہوئی جبکہ خواتین کے ڈبلز میں ہریتا ہری نارائنن اور آشنا رائے کی جوڑی کو آٹھویں سیڈ ملائیشین جوڑی اینا چنگ چیونگ اور ٹی او میئی جنگ سے ہار گئی۔ 18-21، 7-21 سے شکست نصیب ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.