ETV Bharat / sports

Indonesia Open : سندھو ینگ سے شکست کھاکر انڈونیشیا اوپن سے باہر - انڈونیشیا اوپن 2023

بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جمعرات کو انڈونیشیا اوپن 2023 کے دوسرے مرحلے میں چینی تائپے کی تائی ژو ینگ سے ہارنے کے بعد سال کے آخری سپر 1000 ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

سندھو ینگ سے شکست کھاکر انڈونیشیا اوپن سے باہر

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 8:03 PM IST

جکارتہ: خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کرنے والی سرکردہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جمعرات کو انڈونیشیا اوپن 2023 کے دوسرے مرحلے میں چینی تائپے کی تائی ژو ینگ سے ہارنے کے بعد سال کے آخری سپر 1000 ایونٹ سے باہر ہوگئیں ینگ نے سندھو کو 21-18، 21-16 سے شکست دینے میں صرف 39 منٹ کا وقت لیا۔ یہ ینگ کی سندھو کے خلاف 19 ویں جیت تھی، جب کہ ہندوستانی کھلاڑی صرف پانچ بار جیت سکی ہیں۔

دریں اثنا، کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنے نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سری کانت نے اپنے ہم وطن لکشیہ سین کو سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل میں 21-17، 22-20 سے شکست دی۔ پرنے نے ہانگ کانگ کے اینجی کا لونگ کو 21-18، 21-16 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:Wimbledon Prize Money Increased ومبلڈن کی انعامی رقم بڑھ کر 4.65 ارب روپے

سری کانت کا اگلا مقابلہ چین کے لی شی فینگ سے ہوگا۔ پرنے کا مقابلہ عالمی نمبر چار جاپان کے کوڈائی ناراوکا سے ہوگا۔دن کے دیگر میچوں میں، ساتوک سائیراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی اور مردوں کے سنگلز کھلاڑی پریانشو اپنے اپنے میچ کھیلنے کے لیے کورٹ پر اتریں گے۔بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جمعرات کو انڈونیشیا اوپن 2023 کے دوسرے مرحلے میں چینی تائپے کی تائی ژو ینگ سے ہارنے کے بعد سال کے آخری سپر 1000 ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.