ETV Bharat / sports

Malaysia Masters پی وی سندھو ملائیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں - پی وی سندھو کی خبر

پی وی سندھو نے ملائیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پی وی سندھو نے چین کی یی مان ہونگ کو شکست دی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ساتویں سیڈ اور عالمی نمبر 9 گریگوریہ ماریسکا تونجنگ سے ہوگا۔ PV Sindhu Beat Chinese Player

پی وی سندھو ملائیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں

author img

By

Published : May 27, 2023, 11:26 AM IST

کوالالمپور: بھارت کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعہ کو میراتھن مقابلے میں چین کی ژانگ یی مان کو شکست دے کر ملائیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے نچلی رینکنگ کی چینی کھلاڑی کو 21-16، 13-21، 22-20 سے شکست دینے میں ایک گھنٹہ اور 14 منٹ کا وقت لیا۔ سندھو نے اس سال کے شروع میں آل انگلینڈ اوپن میں 18ویں رینکنگ کی ژانگ سے 32 راؤنڈ میں شکست کا بدلہ لیا۔ ہفتہ کو سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ساتویں سیڈ اور عالمی نمبر 9 گریگوریہ ماریسکا تونجنگ سے ہوگا۔ دریں اثنا، مردوں کے سنگلز مقابلے میں ایچ ایس پرنئے نے جاپان کے کینتا نشیموٹو کو 25-23، 18-21، 21-18 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ اب ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے کرسٹیان ادیناتا سے ہوگا جنہوں نے کدامبی سری کانت کو شکست دی تھی۔

واضح رہے اس سے قبل پرنے نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے پرنے نے پری کوارٹر فائنل میں چین کے آل انگلینڈ چیمپئن لی شی فینگ کو 13-21 21-16 21-11 سے شکست دی تھی۔ پرنئے اس سے پہلے کبھی بھی نوجوان ادیناتا کے خلاف نہیں کھیلے ہیں۔ ادیناتا نے پچھلے سال ہی سینئر سطح پر کھیلنا شروع کیا تھا۔ 57 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں سری کانت نے آدیناتاکے خلاف پہلا گیم جیتا، لیکن اگلے دو گیم ہار گئے۔ آدیناتا نے سری کانت کے خلاف 21-16، 16-21، 11-21 سے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ

یہ بھی پڑھیں: Malaysia Masters 2023 سری کانت نے کیا الٹ پھیر، سندھو اور پرنے بھی کوارٹرفائنل میں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.