ETV Bharat / sports

Team India Congratulates Pujara : پجارا کو ان کے 100 ویں ٹیسٹ پر ہندوستانی ٹیم نے دی مبارکباد - ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیاندوسرا ٹیسٹ

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا دوسرا ٹیسٹ کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں پجارا کا 100 واں میچ ہے۔

ہندوستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز چیتشور پجارا

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 7:03 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بلے باز چیتشور پجارا کو 100 واں ٹیسٹ کھیلنے کی کامیابی پر ہندوستانی ٹیم کی جانب سے مبارکبا پیش کی گئی ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں، کپتان روہت شرما نے کہا ’’میں پجارا کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ملک کے لیے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ جو آپ نے کیا ہے، بہت سے لوگ وہ نہیں کر سکتے۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے اس کے لیے بہت کچھ دیا ہے۔ ہمیں آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ دوسرے کرکٹرز کی طرح آپ کو بھی اتار چڑھاؤ سے گزرنا پڑا لیکن آپ اس سے باہر نکل آئے، اس کے لیے آپ کو مبارک باد۔

واضح رہے کہ یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا دوسرا ٹیسٹ کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں پجارا کا 100 واں میچ ہے۔ پجارا سے پہلے صرٖف 12 ہندوستانی کرکٹرز نے 100 ٹیسٹ کھیلنے کا کارنامہ انجام دیا ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر 73 کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ہندوستان کے لیے 164 ٹیسٹ کھیلنے والے کوچ راہل ڈریوڈ نے کہا ’’پجارا، میں نے آپ کو پہلی بار اس رنجی میچ میں دیکھا جہاں آپ نے رن بنائے اور کرناٹک کو ہرایا۔ اب یہ (رن بنانا) آپ کی عادت بن گئی ہے۔ پچھلی دہائی میں آپ کو ابھرتے ہوئے دیکھنا میری خوشی قسمتی رہی ہے۔ اتنے لمبے عرصے تک کھیلنے کے لیے بہت ہمت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ نے ٹیم کو ہمیشہ اوپر رکھا جس پر آپ فخر کر سکتے ہو۔ میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے کہ آپ آگے کی لڑائی سے لطف اندوز ہوں گے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.