ETV Bharat / sports

P.T. Usha Set to Become IOA Chief پی ٹی اوشا کے لیے آئی او اے صدر بننے کا راستہ صاف - پی ٹی اوشا اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر منتخب

پیوولی ایکسپریس کے نام سے مشہور تجربہ کار کھلاڑی اور راجیہ سبھا کی نامزد رکن پی ٹی اوشا بھارتی نے اتوار کے روز آئی او اے صدر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی۔ واحد امیدوار ہونے کے ناطے 10 دسمبر کو ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوں گی۔ PT Usha set to become first woman president of IOA

PT Usha set to become first woman president of Indian Olympic Association
PT Usha پی ٹی اوشا کے لیے آئی او اے صدر بننے کا راستہ صاف
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 10:58 AM IST

نئی دہلی: بھارت کی تجربہ کار کھلاڑی اور راجیہ سبھا کی نامزد رکن پی ٹی اوشا بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کے صدر کے عہدے کی واحد امیدوار ہونے کے ناطے 10 دسمبر کو ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوں گی۔ اوشا نے اتوار کے روز صدر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی، جب کہ ان کے دیگر 14 ساتھیوں نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی امیدواری درج کرائی۔ PT Usha set to become first woman president of IOA

دو ہفتے بعد ہونے والے آئی او اے انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اتوار کو ختم ہو گئی۔ آئی او اے کے ریٹرننگ آفیسر امیش سنہا نے بتایا کہ 25 اور 26 نومبر کو کسی نے بھی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے، جب کہ 27 تاریخ کو کل 24 افراد نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی امیدواری پیش کی'۔ P.T. Usha Set to Become IOA Chief

اوشابہترین بھارتی ایتھلیٹوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے سنہ 1982 سے 1994 تک ایشین گیمز میں چار گولڈ سمیت 11 تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے سنہ 1986 کے سیول ایشین گیمز میں 200 میٹر، 400 میٹر، 400 میٹر ہارڈلزاور 4x400 میٹر ریلے سمیت چار طلائی تمغے جیتے، جب کہ 100 میٹر میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اوشا نے سنہ 1982 نئی دہلی ایشین گیمز میں 100 میٹر اور 200 میٹر میں تمغے جیتے۔ انہوں نے سنہ 1983 سے 1998 تک ایشین چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹرہارڈلز، 4x100 میٹر ریلے میں 14 طلائی تمغے سمیت 23 تمغے جیتی تھی۔ انہیں سنہ 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے، جہاں وہ 400 میٹر ہارڈلزکے فائنل میں تمغے سے محروم رہ گئی تھیں۔ رومانیہ کی کرسٹیانا کوجوکارو نے اوشا کو سیکنڈ کے سویں حصے سے ہرا کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کیاتھا۔

اوشا کو آئی اواے کے ایتھلیٹس کمیشن کے ذریعہ آؤٹ اسٹینڈنگ میرٹ (ایس اوایم) کے آٹھ کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے، جس سے وہ الیکٹورل کالج کی رکن بن گئی ہیں۔ وہ پہلی خاتون صدر ہونے کے علاوہ، آئی اواے کی 95 سالہ تاریخ میں ایسوسی ایشن کی قیادت کرنے والی پہلی اولمپین اور پہلی بین الاقوامی تمغہ جیتنے والی بھی ہوں گی۔

آئی او اے کے انتخابات ایک صدر، ایک سینئر نائب صدر، دو نائب صدور (ایک مرد اور ایک خاتون)، ایک خزانچی، دو جوائنٹ سکریٹریز (ایک مرد اور ایک خاتون) اور ایگزیکٹو کونسل کے چھ عہدوں کے لیے ہوں گے۔ ایگزیکٹو کونسل کے دو (ایک مرد اور ایک خاتون) اراکین منتخب ایس اوایم سے ہوں گے جو ایتھلیٹ کمیشن کی نمائندگی کریں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال منگل کو کی جائے گی اور اگلے روز درست فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی یکم سے تین دسمبر تک کی جا سکے گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 4 دسمبر کو عوامی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.