دوحہ: فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت والی پرتگالی ٹیم نے تین گول کے بدولت فیفا ورلڈ کپ گروپ ایچ کے اپنے پہلے میچ میں گھانا کو 3۔2 سے شکست دے دی۔ فٹ بال میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے رونالڈو نے گذشتہ روز ایک اور ریکاڈ اپنے نام کیا۔ وہ پانچ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ کپتان رونالڈو نے 65ویں منٹ میں عالمی نمبر 9 کی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد جواؤ فیلکس اور رافیل لیاؤ نے گول کیے۔ ساتھ ہی گھانا کی جانب سے آندرے آیوف اور عثمان بخاری نے گول کیے۔ FIFA WC 2022: Portugal beats Ghana 3-2
گھانا کی اور سے کپتان آندرے آیو (73 ویں منٹ) اور عثمان بخاری (89 منٹ) میں گول داغے۔ عالمی نمبر 61 گھانا کے خلاف پرتگال کی فتح کا مارجن زیادہ ہو سکتا تھا، لیکن ابتدائی اوقات میں زیادہ وقت ضائع ہوا۔ وہیں پرتگال کے کھلاڑیوں کی جانب سے فنشنگ کی بھی کمی تھی۔ گھانا کے کھلاڑیوں کی جانب سے میچ میں کافی غلطیاں کرنے کے باوجود پرتگالی فارورڈز اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔
رونالڈو کے پاس 10ویں منٹ میں گول کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن گھانا کے گول کیپر لارنس اٹزیگی نے پھرتی دکھاتے ہوئے ان کے شاٹ مارنے سے پہلے ہی گیند کو اپنے قبضے سے دور کردیا۔ رونالڈو کو تین منٹ کے بعد ایک اور موقع ملا ، لیکن اس بار بھی وہ ہیڈر کے ذریعے گیند کو گول کے اندر ڈالنے میں ناکام رہے۔
دوسرے ہاف کے 63ویں منٹ میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو گیند لے کر گھانا کے گول پوسٹ کی طرف بھاگے۔ اس کے بعد گھانا کے دفاعی کھلاڑی آندرے آیوف نے رونالڈو کو دھکا دیا۔ آیوف کے دھکے کی وجہ سے رونالڈو پینلٹی باکس کے اندر گر گئے اور پرتگال کو پینلٹی میں گول کرنے کا موقع ملا۔ رونالڈو نے پینلٹی کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔ رونالڈو نے 65ویں منٹ میں گول کیپر کے اوپر سے دائیں طرف گول کیا۔ اس طرح پرتگال کا میچ کا پہلا گول ہوا۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو نے مسلسل 5 ورلڈ کپ میں گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ گھانا کی جانب سے پہلا گول گھانا کے کپتان آندرے آیوف نے کیا۔ انہوں نے 73ویں منٹ میں گول کیا۔
مزید پڑھیں: