دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022میں شرکت کے لیے یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی, دو ایف سولہ طیارے جہاز کے دونوں جانب پرواز کررہے تھے۔ روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولش ٹیم کو جس ہوائی جہاز میں روانہ کیا گیا اسے بین الاقوامی سرحدوں تک پہنچنے تک دوایف سولہ طیاروں کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ Poland team escorted by fighter jets on World Cup
میزائل حملے کے بعد پولینڈ حکومت کے پاس اپنی ٹیم کے تحفظ کے لیے کوئی چارہ نہیں بچا، گزشتہ روز جاری کی گئی فوٹیج میں ایک مسافر طیارہ دکھایا گیا ہے جو پولش فٹ بال ٹیم کو لے کر جا رہا ہے۔ اس کو دونوں اطراف دو ایف سولہ لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جس نے جہاز کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ یہ بات گذشتہ روز پولینڈ کی قومی ٹیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایف سولہ طیارے ہمیں پولینڈ کی جنوبی سرحدوں تک لے گئے! پوسٹ میں تین اطراف سے لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی