ETV Bharat / sports

India Para Asian Games Contingent وزیراعظم کل پیرا ایتھلیٹس کے گروپ سے کریں گے بات - ایشیائی پیرا گیمز 2022

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے بات چیت کریں گے۔اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم کل پیرا ایتھلیٹس کے گروپ سے کریں گے بات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 8:16 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے بات چیت کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق، مسٹر نریندر مودی یکم نومبر کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں 4:30 بجے ایشین پیرا گیمز کے ہندوستانی دستے سے بات چیت اور خطاب کریں گے۔

یہ تقریب وزیر اعظم کی جانب سے ایشین پیرا گیمز 2022 میں ان کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں 29 طلائی تمغوں سمیت کل 111 تمغے جیتے تھے۔ ایشین پیرا گیمز 2022 میں کل تمغوں کی فہرست میں گزشتہ بہترین کارکردگی (2018 میں) کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 29 طلائی تمغے جیتے گئے جو 2018 میں جیتے گئے طلائی تمغوں کی تعداد سے تقریباً دوگنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 ویراٹ کوہلی کی سالگرہ کے پیش نظر ایڈن گارڈنز میں خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی

اس تقریب میں ایتھلیٹس، ان کے کوچز، ہندوستانی پیرا اولمپک کمیٹی اور ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار، قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نمائندے اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے عہدیدار شرکت کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.