ETV Bharat / sports

CWG 2022: کرکٹ میں پہلا تمغہ ہمیشہ خاص رہے گا: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور چاندی کا تمغہ جیتنے پر خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ میں پہلا تمغہ ہمیشہ خاص رہے گا۔ PM Modi lauds Commonwealth Games winners

کرکٹ میں پہلا تمغہ ہمیشہ خاص رہے گا، پی ایم مودی

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 10:56 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور چاندی کا تمغہ جیتنے پر خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ میں پہلا تمغہ ہمیشہ خاص رہے گا۔ مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس میں طلائی تمغہ جیتنے پر شرتھ کمل اور سریجا اکولا کی ستائش کی اور کہا کہ "انہوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا"۔ PM Modi on Womens Cricket Team

بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر کدامبی سری کانت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں بھارتی بیڈمنٹن کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔ "یہ ان کا چوتھا کامن ویلتھ گیمز تمغہ ہے، وہ ایسے ہی ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس کو متاثر کرتے رہے۔'

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022 Cricket: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو چاندی کا تمغہ، طلائی تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور

خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا، 'ہماری خواتین کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کرکٹ کھیلی اور ملک کے لیے وہ چاندی کا تمغہ جیتی۔ کرکٹ میں پہلا میڈل ہونے کے ناطے یہ ہمیشہ خاص رہے گا۔ " وہیں بیڈمنٹن ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہیں ان پر فخر ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.