ETV Bharat / sports

Pathan Brothers Explosive Performance گیل کے طوفان کے بعد پٹھان بردران کی دھماکہ خیزاننگ، بھیلواڑہ پلے آف میں - یوسف پٹھان اور عرفان پٹھان

پٹھان برادران (یوسف پٹھان اور عرفان پٹھان) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت بھیلواڑہ کنگز نے جمعہ کی رات لیجنڈس لیگ کے 11ویں میچ میں گجرات جائنٹس کے خلاف پانچ وکٹوں سے جیت حاصل کرکے پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلی۔Pathan Brothers Explosive Performance

پٹھان بردران کی دھماکہ خیزاننگ
پٹھان بردران کی دھماکہ خیزاننگ
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 7:01 PM IST

جودھ پور، یکم اکتوبر (یو این آئی) برکت اللہ اسٹیڈیم میں 'یونیورس باس' یعنی کرس گیل کی 40 گیندوں پر 68 رنوں کی طوفانی اننگ کی مدد سے گجرات جائنٹس نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 186 رنز بنائے جس کے جواب میں یوسف پٹھان (18 گیندوں پر 39 رن) اور عرفان پٹھان (14 گیندوں پر 26) کی تیز اننگز کی بدولت بھیلواڑہ نے دوگیند پہلے ہی جیت کا ہدف حاصل کرلیا۔Pathan Brothers Explosive Performance

بھیلواڑہ کی شروعات اچھی رہی اور اوپننگ جوڑی نے اسکور کو 57 رنز تک پہنچایا لیکن اس دوران مورنے وین وائیکو کا وکٹ گرنے کے بعد رنوں کی رفتار سست ہوگئی جب کہ 12ویں اوور میں ولیم پورٹر فیلڈ (37 گیندوں پر 40 رن) کا وکٹ گرنے کے بعد ٹیم پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے تھے، لیکن یوسف نے چار چھکوں اور ایک چوکا کی مدد سے 18 گیندوں میں 39 رنز بنا کر میچ کو ایک بار پھرسنسنی خیز بنادیا۔ میچ کے 16ویں اوور میں یوسف کے آؤٹ ہونے کے بعد، عرفان اور جیسل کاریا (39 ناٹ آؤٹ) نے اپنی ٹیم کو جیت دلاتے ہوئے پلے آف میں پہنچادیا۔

اس سے قبل، جائنٹس نے کیریبین اوپنرز لینڈل سیمنز اور کرس گیل کے ساتھ اسکور بورڈ کو چلانے کا آغاز کیا۔ پانچویں اوور میں لینڈل (22) کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان پارتھیو پٹیل اور کیون اوبرائن کی صورت میں دو اور اہم وکٹ اگلے ہی اوور میں گنوادئے۔ دونوں بلے باز یوسف کا شکار بنے۔ تاہم ایک سرے پر کھڑے گیل نے آٹھویں اوور میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر یوسف کا خوف ختم کر دیا۔ گیل کے علاوہ یشپال سنگھ (37 گیندوں میں 58 رنز) نے جائنٹس کو چیلنجنگ اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پلے آف میں پہنچنے والی بھیلواڑہ دوسری ٹیم ہے۔ اس سے پہلے انڈیا کیپٹلس پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔ پلے آف کے لئے اب گجرات جائنٹس اور منی پال ٹائیگرز آمنے سامنے ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.