ETV Bharat / sports

Melbourne Hockey Cup Trophy پرگٹ سنگھ نے میلبورن کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کی - Melbourne Hockey Cup trophy

اولمپیئن ہرپریت شیرگل نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طویل عرصے بعد ہاکی فیملی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ وہ ہاکی کا میدان چھوڑ چکے تھے، لیکن اس ٹورنامنٹ نے انہیں دوبارہ ہاکی سے جوڑ کر ایک نئی زندگی دی ہے۔ Melbourne Hockey Cup Trophy

pargat singh unveils melbourne hockey cup trophy
پرگٹ سنگھ نے میلبورن کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کی
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 5:30 PM IST

میلبورن: بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ایم ایل اے اولمپین پرگٹ سنگھ نے جمعرات کے روز پہلے میلبورن ہاکی کپ کی فاتح ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان وسیم احمد اور سنہ 1980 کے ماسکو اولمپک گیمز میں بھارتی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اولمپیئن ہرپریت شیرگل نمایاں طور پر موجود تھے۔ Pargat Singh Unveils Melbourne Hockey Cup trophy

پرگٹ سنگھ نے میلبورن ہاکی کپ کے اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر آسٹریلیا میں اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ وسیم احمد نے کہا کہ ہاکی پنجابیوں کے خون میں شامل ہے، اس لیے ہاکی کے چاہنے والے اکٹھے ہوئے ہیں اور وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اولمپیئن ہرپریت شیرگل نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طویل عرصے بعد ہاکی فیملی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہاکی کا میدان چھوڑ چکے تھے، لیکن اس ٹورنامنٹ نے انہیں دوبارہ ہاکی سے جوڑ کر ایک نئی زندگی دی ہے۔ میلبورن کپ 23 سے 25 ستمبر تک آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے میلبورن اسپورٹس سینٹر پارک ویلے میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.