ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان - ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

Pakistan team announcement سلیکٹرز نے پہلی بار وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ، آل راؤنڈر عباس آفریدی اور اسپنر ابرار احمد کو T20 ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 9:38 PM IST

کراچی: پاکستان نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں کچھ نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ سلیکٹرز نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ، آل راؤنڈر عباس آفریدی اور اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ماہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا تھا جس کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے تھے جب کہ مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنایا گیا تھا۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تجربہ کار آل راؤنڈر شاداب خان کے ٹخنے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہونے کے بعد سلیکٹرز نے بلے بازوں صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے کے آر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، اتنی بڑی رقم کی توقع نہیں کی تھی: مچل اسٹارک

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابر اعظم، فخر جما، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان . صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.