ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان - ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے

Pakistan Announces Playing Eleven : اعلان کردہ پاکستانی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، تاہم سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کا اعلان
پاکستانی ٹیم کا اعلان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 8:55 PM IST

پرتھ: پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ کے لیے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے دو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جمعرات سے کھیلی جائے گی۔

پاکستان نے پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستانی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ کھیلے گی۔ حال ہی میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس کے بعد مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دو پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی ، عامر جمال اور خرم شہزاد بھی ٹیم کا حصہ ہیں، عامر جمال اور خرم شہزاد ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن ایوارڈ کے لیے محمد شامی کے نام کی سفارش

اعلان کردہ پاکستانی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، تاہم سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.