بدھ کو نسیم کو تیز بخار اور نمونیا کی شکایت کے بعد لاہور میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی سے باہر کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں اب ان کے کورونا متاثر ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ Naseem Shah tests positive for COVID-19
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ نسیم شاہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہیں نمونیا بھی ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ بدھ کے روز انہیں تیز بخار کے بعد لاہور کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ جس کے بعد بورڈ نے بتایا تھا کہ نسیم کو نمونیا ہوگیا ہے۔ Naseem Shah tests positive for COVID-19
نسیم ایشیا کپ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کے بعد سے شاندار باؤلنگ کر رہے ہیں اور ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی کی کمی بالکل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں 3-2 سے آگے ہے۔ باقی دو میچ بھی لاہور میں کھیلے جانے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورے پر جانا ہے جہاں اسے تین ملکی سہ فریقی سیریز میں شرکت کرنی ہے۔ جس کے بعد پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کے حوالے سے کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ اس لیے سیریز سے باہر ہونے کے بعد انھیں فٹ ہونے کے لیے کافی وقت ملے گا۔