تیونیسا کی ٹینس اسٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈسیڈڈ اونس جبیرو ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ تھرڈسیڈڈ اونس جبیر نے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی میری بزکووا کو شکست دی۔ اونس ومبلڈن کے سیمی فائنل میں داخل ہونے والی پہلی عرب خاتون کھلاڑی ہیں۔ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں تیونس کی تھرڈسیڈڈ اونس جبیر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی میری بزکووا کو 6-3، 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ یوں اونس جیبرو کسی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب کھلاڑی بن گئی ہیں۔ سیمی فائنل میں اونس کا مقابلہ جرمن تجیانا ماریا سے ہوگا۔
میچ کے بعد اونس نے کہا کہ میں امید کر رہی تھی اس ٹورنامنٹ میں داخلہ حاصل کروں اور اب میں نے اس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جو میرے لیے بہت ہی بڑی بات ہے۔ میں مراکش کے سابق کھلاڑی ہشام آرازی سے بات کر رہی تھی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ 'عرب کھلاڑی ہمیشہ کوارٹر فائنل میں ہار جاتے ہیں۔ اس لیے میں یہ سلسلہ توڑ دوں اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کروں اور میں اس کوشش میں کامیاب ہوگئی۔ اب سیمی فائنل میں جیبرو کا سامنا اس مرحلے میں ایک اور نئی کھلاڑی تتجانا ماریا سے ہوگا۔ First Arab Woman to Reach Semifinals at a Grand Slam Tournament
اونس جیبرو حالیہ برسوں میں عرب کھلاڑیوں کے لیے ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنا رہی ہیں۔ وہ 2020 میں آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔ 2021 میں وہ مردوں یا خواتین کی درجہ بندی کے ٹاپ 10 میں جگہ بنانے والی پہلی عرب کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔
رواں برس آل انگلینڈ کلب میں گراس پر جیبروکے لیے حالات اور بھی بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پہلے چار میچ سیدھے سیٹوں میں جیتے اور ان میں سے کسی میں شاذ و نادر ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 23 سالہ چیک بوزکووا کے خلاف بدل گیا جو پہلے کبھی کسی بڑے ٹورنامنٹ میں تیسرے راؤنڈ میں نہیں گئی تھیں۔