بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن (فيبا) نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ بات چیت کے بعد ان تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ چار کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کینیڈا، کروشیا، لتھوانیا اور سربیا میں کھیلے جائیں گے۔
24 مرد قومی ٹیمیں ان چار کوالیفائنگ ٹورنامنٹوں میں 6-6 ٹیموں کے طور پر حصہ لیں گی۔ سات ٹیمیں 2019 فيبا باسکٹ بال ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپک کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جس میں میزبان جاپان بھی شامل ہے۔
چار ٹورنامنٹوں کے فاتح ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی کریں گے جس کا انعقاد 23 جولائی سے آٹھ اگست 2021 تک ہو گا۔