ETV Bharat / sports

Olympic Games Paris: پیرس اولمپکس کا کیلنڈر جاری

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 10:17 PM IST

پیرس اولمپکس 2024 گیمز 24 جولائی کو شروع ہوکر 11 اگست کو خواتین کے مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔ ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور ٹریک سائیکلنگ کے مقابلے خواتین کے مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ویمنز باسکٹ بال کا فائنل بھی اسی روز ہوگا۔ Olympic Games Paris Sports Calendar

پیرس اولمپکس کا کیلنڈر جاری
پیرس اولمپکس کا کیلنڈر جاری

پیرس اولمپکس 2024 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کھیلوں کے مقابلوں کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ 2024 اولمپکس 24 جولائی سے 11 اگست کے درمیان منعقد ہوگا جس میں 762 سیزن میں کُل 329 مقابلے ہوں گے۔ ٹیم گیمز 24 جولائی سے شروع ہوں گے۔ 27 جولائی کو سائیکلنگ (خواتین اور مردوں کا ٹائم ٹرائل)، جوڈو، فینسنگ، ڈائیونگ، رگبی، شوٹنگ، تیراکی اور اسکیٹ بورڈنگ سمیت آٹھ کھیلوں میں میڈل ایونٹس ہوں گے۔ تمام تیراکی اور ایتھلیٹکس کے فائنل شام کو ہوں گے۔ تیراکی کے مقابلے (آخری دن کے علاوہ، شام 6.30 بجے شروع ہوں گے) رات 8.30 بجے (مقامی وقت) اور ایتھلیٹکس شام 7 بجے سے ہوں گے۔ Olympic Games Paris Calendar Released

3 اور 4 اگست کا ویک اینڈ بھی تقریبات سے بھرپور ہوگا۔ ان دو روز میں ٹینس، ٹیبل ٹینس، جوڈو، فینسنگ، ایتھلیٹکس، تیر اندازی، شوٹنگ، سائیکلنگ، گولف، گُھڑ سواری، سیلنگ، آرٹسٹک جمناسٹک، بیڈمنٹن اور تیراکی میں تمغے کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ایتھلیٹکس میں 110 میٹر اور 100 میٹر ہرڈل کے فائنل 8 اگست کو اسٹیڈ ڈی فرانس میں مردوں کے لیے شام 7 بجے اور خواتین کے لیے 10 اگست کو شام 7 بجے ہوں گے۔ پیرس 2024 گیمز 11 اگست کو خواتین کے مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔ ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور ٹریک سائیکلنگ کے مقابلے خواتین کے مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے جبکہ ویمنز باسکٹ بال کا فائنل بھی اسی روز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Birmingham Commonwealth Games: چوٹ کے سبب نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز سے باہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.