ETV Bharat / sports

French Open 2023 جوکووچ نے فرنچ اوپن جیت کر ریکارڈ 23 واں گرینڈ سلیم اپنے نام کیا - سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی

فرنچ اوپن 2023 کے فائنل میچ میں نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپر روڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ جوکووچ رافیل نڈال کے 22 گرینڈ سلیم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 11, 2023, 11:00 PM IST

فرنچ اوپن 2023 کے فائنل میں نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپر روڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی 36 سالہ جوکووچ سب سے زیادہ سنگلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں جوکووچ نے ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال (22 گرینڈ سلیم) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فائنل میچ میں جوکووچ نے کیسپر روڈ کو 7-6، 6-3، 7-5 سے ہرا کر تیسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اب سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ نوواک کے پاس ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ رافیل نڈال کے نام تھا۔ نڈال نے 22 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 20 گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔ تجربہ کار جوکووچ اب تک اپنے کیرئیر میں 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 7 مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ وہ 3-3 مرتبہ فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.