ETV Bharat / sports

Nikhat Zarin in Quarterfinals نکہت زرین نے کوریا کی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کیا - ایشیائی کھیلوں میں 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں

نکہت نے جارحانہ رویہ کے ساتھ اپنے باؤٹ کا آغاز کیا اور پورے میچ میں کورین باکسر پر حاوی رہیں۔ نکہت نے دائیں اور بائیں ہک کا بہت اچھا استعمال کیا اور پہلا راؤنڈ 5-0 سے جیت لیا۔

نکہت زرین
نکہت زرین
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 10:07 PM IST

ہانگژو: ہندوستان کی اسٹار باکسر نکہت زرین نے بدھ کو ایشیائی کھیلوں میں 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں کوریا کی چورونگ باک کو آسانی سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں نکہت کا مقابلہ اردن کی ناصر حنان سے ہوگا۔

تین ہندوستانی باکسر جمعرات کو ایکشن میں ہوں گے۔ مردوں کے ایونٹ میں دیپک بھوریا (51 کلوگرام) کا مقابلہ 2021 کے عالمی چیمپئن ٹومویا سوبوئی (جاپان) سے راؤنڈ آف 16 میں ہوگا، جبکہ نشانت دیو (71 کلوگرام) پری کوارٹر فائنل میں ویتنام کے بوئی پیٹی سے مقابلہ کریں گے۔ خواتین کی 60 کلوگرام زمرے میں جیسمین لمبوریا کا مقابلہ سعودی عرب کی حدیل غزوان سے ہوگا۔

نکہت نے جارحانہ رویہ کے ساتھ اپنے باؤٹ کا آغاز کیا اور پورے میچ میں کورین باکسر پر حاوی رہیں۔ نکہت نے دائیں اور بائیں ہک کا بہت اچھا استعمال کیا اور پہلا راؤنڈ 5-0 سے جیت لیا۔

دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے کورین باکسر پر بیک ٹو بیک پنچ لگائے اور چورونگ باک مسلسل دباؤ میں نظر آئیں۔ اسی طرح دوسرے راؤنڈ میں بھی تمام ججوں کے متفقہ فیصلے (5-0) سے زرین نے شاندار جیت حاصل کی۔

اعتماد سے بھرپور نکہت زرین نے تیسرے اور آخری راؤنڈ میں اپنے فٹ ورک کا بہترین استعمال کیا اور پانچ۔صفرسے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سفٹ کور سامرا نے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں گولڈ جیتا، ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا، آشی چوکسی نے سلور میڈل جیتا

27 سالہ باکسر نے ہانگزو 2023 میں راؤنڈ آف 32 میں 50کلوگرام میں اپنی مہم کی شروعات ویتنام کی مکے باز گوئین تھی ٹیم کو شکست دے کر کی تھی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.